صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (1) از سورہ الفاتحة

آیات 1 سے 7 تک

227 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الفاتحة کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ﴾

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔(1)

سورہ الفاتحة کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴾

سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے(1) جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔(2)

سورہ الفاتحة کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ﴾

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔(1)

سورہ الفاتحة کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ ﴾

بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔(1)

سورہ الفاتحة کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴾

ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔(1)

سورہ الفاتحة کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ﴾

ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔(1)

سورہ الفاتحة کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ ﴾

ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا(1) ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی(2) (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 1 آیات : 1 سے 7