صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (255) از سورہ ابراہیم

آیات 1 سے 5 تک

61 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ ابراہیم کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ الر ۚ كِتٰبٌ أَنزَلنٰهُ إِلَيكَ لِتُخرِجَ النّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ إِلَى النّورِ بِإِذنِ رَبِّهِم إِلىٰ صِرٰطِ العَزيزِ الحَميدِ ﴾

الرٰ! یہ عالی شان کتاب ہم نے آپ کی طرف اتاری ہے کہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف ﻻئیں(1) ، ان کے پروردگار کے حکم(2) سے، زبردست اور تعریفوں والے اللہ کی طرف.

سورہ ابراہیم کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ اللَّهِ الَّذى لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ وَوَيلٌ لِلكٰفِرينَ مِن عَذابٍ شَديدٍ ﴾

جس اللہ کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اور کافروں کے لئے تو سخت عذاب کی خرابی ہے.

سورہ ابراہیم کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ الَّذينَ يَستَحِبّونَ الحَيوٰةَ الدُّنيا عَلَى الءاخِرَةِ وَيَصُدّونَ عَن سَبيلِ اللَّهِ وَيَبغونَها عِوَجًا ۚ أُولٰئِكَ فى ضَلٰلٍ بَعيدٍ ﴾

جو آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند رکھتے ہیں اور اللہ کی راه سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھ پن پیدا کرنا چاہتے ہیں(1) ۔ یہی لوگ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں.(2)

سورہ ابراہیم کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ وَما أَرسَلنا مِن رَسولٍ إِلّا بِلِسانِ قَومِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُم ۖ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشاءُ وَيَهدى مَن يَشاءُ ۚ وَهُوَ العَزيزُ الحَكيمُ ﴾

ہم نے ہر ہر نبی کو اس کی قومی زبان میں ہی بھیجا ہے تاکہ ان کے سامنے وضاحت سے بیان کر دے(1) ۔ اب اللہ جسے چاہے گمراه کر دے، اور جسے چاہے راه دکھا دے، وه غلبہ اور حکمت واﻻ ہے.(2)

سورہ ابراہیم کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أَرسَلنا موسىٰ بِـٔايٰتِنا أَن أَخرِج قَومَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ إِلَى النّورِ وَذَكِّرهُم بِأَيّىٰمِ اللَّهِ ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ لِكُلِّ صَبّارٍ شَكورٍ ﴾

(یاد رکھو جب کہ) ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ تو اپنی قوم کو اندھیروں سے روشنی میں نکال(1) اور انہیں اللہ کے احسانات یاد دﻻ(2)۔ اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک صبر شکر کرنے والے کے لئے.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 255 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 256 آیات : 6 سے 10 صفحہ : 257 آیات : 11 سے 18 صفحہ : 258 آیات : 19 سے 24 صفحہ : 259 آیات : 25 سے 33 صفحہ : 260 آیات : 34 سے 42 صفحہ : 261 آیات : 43 سے 52