صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (287) از سورہ الإسراء

آیات 50 سے 58 تک

51 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الإسراء کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ ۞ قُل كونوا حِجارَةً أَو حَديدًا ﴾

جواب دیجیئے کہ تم پتھر بن جاؤ یا لوہا.(1)

سورہ الإسراء کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ أَو خَلقًا مِمّا يَكبُرُ فى صُدورِكُم ۚ فَسَيَقولونَ مَن يُعيدُنا ۖ قُلِ الَّذى فَطَرَكُم أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ فَسَيُنغِضونَ إِلَيكَ رُءوسَهُم وَيَقولونَ مَتىٰ هُوَ ۖ قُل عَسىٰ أَن يَكونَ قَريبًا ﴾

یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو(1) ، پھر وه پوچھیں کہ کون ہے جو دوباره ہماری زندگی لوٹائے؟ آپ جواب دے دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا، اس پر وه اپنے سر ہلا ہلا(2) کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وه (ساعت) قریب ہی آن لگی ہو.(3)

سورہ الإسراء کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ يَومَ يَدعوكُم فَتَستَجيبونَ بِحَمدِهِ وَتَظُنّونَ إِن لَبِثتُم إِلّا قَليلًا ﴾

جس دن وه تمہیں(1) بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے.(2)

سورہ الإسراء کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ وَقُل لِعِبادى يَقولُوا الَّتى هِىَ أَحسَنُ ۚ إِنَّ الشَّيطٰنَ يَنزَغُ بَينَهُم ۚ إِنَّ الشَّيطٰنَ كانَ لِلإِنسٰنِ عَدُوًّا مُبينًا ﴾

اور میرے بندوں سے کہہ دیجیئے کہ وه بہت ہی اچھی بات منھ سے نکالا کریں(1) کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے(2)۔ بےشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے.

سورہ الإسراء کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ رَبُّكُم أَعلَمُ بِكُم ۖ إِن يَشَأ يَرحَمكُم أَو إِن يَشَأ يُعَذِّبكُم ۚ وَما أَرسَلنٰكَ عَلَيهِم وَكيلًا ﴾

تمہارا رب تم سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده جاننے واﻻ ہے، وه اگر چاہے تو تم پر رحم کردے یا اگر وه چاہے تمہیں عذاب دے(1) ۔ ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرا کر نہیں بھیجا.(2)

سورہ الإسراء کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ وَرَبُّكَ أَعلَمُ بِمَن فِى السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۗ وَلَقَد فَضَّلنا بَعضَ النَّبِيّۦنَ عَلىٰ بَعضٍ ۖ وَءاتَينا داوۥدَ زَبورًا ﴾

آسمانوں وزمین میں جو بھی ہے آپ کا رب سب کو بخوبی جانتا ہے۔ ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر بہتری اور برتری دی ہے(1) اور داؤد کو زبور ہم نے عطا فرمائی ہے.

سورہ الإسراء کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ قُلِ ادعُوا الَّذينَ زَعَمتُم مِن دونِهِ فَلا يَملِكونَ كَشفَ الضُّرِّ عَنكُم وَلا تَحويلًا ﴾

کہہ دیجیئے کہ اللہ کے سوا جنہیں تم معبود سمجھ رہے ہو انہیں پکارو لیکن نہ تو وه تم سے کسی تکلیف کو دور کرسکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں.

سورہ الإسراء کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ أُولٰئِكَ الَّذينَ يَدعونَ يَبتَغونَ إِلىٰ رَبِّهِمُ الوَسيلَةَ أَيُّهُم أَقرَبُ وَيَرجونَ رَحمَتَهُ وَيَخافونَ عَذابَهُ ۚ إِنَّ عَذابَ رَبِّكَ كانَ مَحذورًا ﴾

جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں خود وه اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون زیاده نزدیک ہوجائے وه خود اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے خوفزده رہتے ہیں(1) ، (بات بھی یہی ہے) کہ تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہی ہے.

سورہ الإسراء کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَإِن مِن قَريَةٍ إِلّا نَحنُ مُهلِكوها قَبلَ يَومِ القِيٰمَةِ أَو مُعَذِّبوها عَذابًا شَديدًا ۚ كانَ ذٰلِكَ فِى الكِتٰبِ مَسطورًا ﴾

جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کردینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں۔ یہ تو کتاب میں لکھا جاچکا ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 282 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 283 آیات : 8 سے 17 صفحہ : 284 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 285 آیات : 28 سے 38 صفحہ : 286 آیات : 39 سے 49 صفحہ : 287 آیات : 50 سے 58 صفحہ : 288 آیات : 59 سے 66 صفحہ : 289 آیات : 67 سے 75 صفحہ : 290 آیات : 76 سے 86 صفحہ : 291 آیات : 87 سے 96 صفحہ : 292 آیات : 97 سے 104 صفحہ : 293 آیات : 105 سے 111