صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (353) از سورہ النور

آیات 28 سے 31 تک

49 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النور کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ فَإِن لَم تَجِدوا فيها أَحَدًا فَلا تَدخُلوها حَتّىٰ يُؤذَنَ لَكُم ۖ وَإِن قيلَ لَكُمُ ارجِعوا فَارجِعوا ۖ هُوَ أَزكىٰ لَكُم ۚ وَاللَّهُ بِما تَعمَلونَ عَليمٌ ﴾

اگر وہاں تمہیں کوئی بھی نہ مل سکے تو پھر اجازت ملے بغیر اندر نہ جاؤ۔ اگر تم سے لوٹ جانے کو کہا جائے تو تم لوٹ ہی جاؤ، یہی بات تمہارے لئے پاکیزه ہے، جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے.

سورہ النور کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ لَيسَ عَلَيكُم جُناحٌ أَن تَدخُلوا بُيوتًا غَيرَ مَسكونَةٍ فيها مَتٰعٌ لَكُم ۚ وَاللَّهُ يَعلَمُ ما تُبدونَ وَما تَكتُمونَ ﴾

ہاں غیر آباد گھروں میں جہاں تمہارا کوئی فائده یا اسباب ہو، جانے میں تم پر کوئی گناه نہیں(1) ۔ تم جو کچھ بھی ﻇاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے.(2)

سورہ النور کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ قُل لِلمُؤمِنينَ يَغُضّوا مِن أَبصٰرِهِم وَيَحفَظوا فُروجَهُم ۚ ذٰلِكَ أَزكىٰ لَهُم ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبيرٌ بِما يَصنَعونَ ﴾

مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں(1) ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت رکھیں(2)۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے.

سورہ النور کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ وَقُل لِلمُؤمِنٰتِ يَغضُضنَ مِن أَبصٰرِهِنَّ وَيَحفَظنَ فُروجَهُنَّ وَلا يُبدينَ زينَتَهُنَّ إِلّا ما ظَهَرَ مِنها ۖ وَليَضرِبنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلىٰ جُيوبِهِنَّ ۖ وَلا يُبدينَ زينَتَهُنَّ إِلّا لِبُعولَتِهِنَّ أَو ءابائِهِنَّ أَو ءاباءِ بُعولَتِهِنَّ أَو أَبنائِهِنَّ أَو أَبناءِ بُعولَتِهِنَّ أَو إِخوٰنِهِنَّ أَو بَنى إِخوٰنِهِنَّ أَو بَنى أَخَوٰتِهِنَّ أَو نِسائِهِنَّ أَو ما مَلَكَت أَيمٰنُهُنَّ أَوِ التّٰبِعينَ غَيرِ أُولِى الإِربَةِ مِنَ الرِّجالِ أَوِ الطِّفلِ الَّذينَ لَم يَظهَروا عَلىٰ عَورٰتِ النِّساءِ ۖ وَلا يَضرِبنَ بِأَرجُلِهِنَّ لِيُعلَمَ ما يُخفينَ مِن زينَتِهِنَّ ۚ وَتوبوا إِلَى اللَّهِ جَميعًا أَيُّهَ المُؤمِنونَ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴾

مسلمان عورتوں سے کہو کہ وه بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں(1) اور اپنی زینت کو ﻇاہر نہ کریں(2)، سوائے اس کے جو ﻇاہر ہے(3) اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں(4)، اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ﻇاہر نہ کریں(5)، سوائے اپنے خاوندوں کے(6) یا اپنے والد کے یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے(7) یا اپنے میل جول کی عورتوں کے(8) یا غلاموں کے (9)یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں(10) یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں(11)۔ اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیده زینت معلوم ہوجائے(12)، اے مسلمانو! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ.(13)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 350 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 351 آیات : 11 سے 20 صفحہ : 352 آیات : 21 سے 27 صفحہ : 353 آیات : 28 سے 31 صفحہ : 354 آیات : 32 سے 36 صفحہ : 355 آیات : 37 سے 43 صفحہ : 356 آیات : 44 سے 53 صفحہ : 357 آیات : 54 سے 58 صفحہ : 358 آیات : 59 سے 61 صفحہ : 359 آیات : 62 سے 64