صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (366) از سورہ الفرقان

آیات 68 سے 77 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الفرقان کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ لا يَدعونَ مَعَ اللَّهِ إِلٰهًا ءاخَرَ وَلا يَقتُلونَ النَّفسَ الَّتى حَرَّمَ اللَّهُ إِلّا بِالحَقِّ وَلا يَزنونَ ۚ وَمَن يَفعَل ذٰلِكَ يَلقَ أَثامًا ﴾

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہو وه بجز حق کے قتل نہیں کرتے(1) ، نہ وه زنا کے مرتکب ہوتے ہیں(2) اور جو کوئی یہ کام کرے وه اپنے اوپر سخت وبال ﻻئے گا.

سورہ الفرقان کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ يُضٰعَف لَهُ العَذابُ يَومَ القِيٰمَةِ وَيَخلُد فيهِ مُهانًا ﴾

اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب کیا جائے گا اور وه ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا.

سورہ الفرقان کی آیت (70) کی تفسیر

﴿ إِلّا مَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صٰلِحًا فَأُولٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّـٔاتِهِم حَسَنٰتٍ ۗ وَكانَ اللَّهُ غَفورًا رَحيمًا ﴾

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان ﻻئیں اور نیک کام کریں(1) ، ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے(2)، اللہ بخشنے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے.

سورہ الفرقان کی آیت (71) کی تفسیر

﴿ وَمَن تابَ وَعَمِلَ صٰلِحًا فَإِنَّهُ يَتوبُ إِلَى اللَّهِ مَتابًا ﴾

اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل کرے وه تو (حقیقتاً) اللہ تعالیٰ کی طرف سچا رجوع کرتا ہے.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (72) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ لا يَشهَدونَ الزّورَ وَإِذا مَرّوا بِاللَّغوِ مَرّوا كِرامًا ﴾

اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے(1) اور جب کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں.(2)

سورہ الفرقان کی آیت (73) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ إِذا ذُكِّروا بِـٔايٰتِ رَبِّهِم لَم يَخِرّوا عَلَيها صُمًّا وَعُميانًا ﴾

اور جب انہیں ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وه اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے۔.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ يَقولونَ رَبَّنا هَب لَنا مِن أَزوٰجِنا وَذُرِّيّٰتِنا قُرَّةَ أَعيُنٍ وَاجعَلنا لِلمُتَّقينَ إِمامًا ﴾

اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اوﻻد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ أُولٰئِكَ يُجزَونَ الغُرفَةَ بِما صَبَروا وَيُلَقَّونَ فيها تَحِيَّةً وَسَلٰمًا ﴾

یہی وه لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و باﻻخانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا.

سورہ الفرقان کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ خٰلِدينَ فيها ۚ حَسُنَت مُستَقَرًّا وَمُقامًا ﴾

اس میں یہ ہمیشہ رہیں گے، وه بہت ہی اچھی جگہ اور عمده مقام ہے.

سورہ الفرقان کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ قُل ما يَعبَؤُا۟ بِكُم رَبّى لَولا دُعاؤُكُم ۖ فَقَد كَذَّبتُم فَسَوفَ يَكونُ لِزامًا ﴾

کہہ دیجئے! اگر تمہاری دعا التجا (پکارنا) نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری مطلق پروا نہ کرتا(1) ، تم تو جھٹلا چکے اب عنقریب اس کی سزا تمہیں چمٹ جانے والی ہوگی.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 360 آیات : 3 سے 11 صفحہ : 361 آیات : 12 سے 20 صفحہ : 362 آیات : 21 سے 32 صفحہ : 363 آیات : 33 سے 43 صفحہ : 364 آیات : 44 سے 55 صفحہ : 365 آیات : 56 سے 67 صفحہ : 366 آیات : 68 سے 77