صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (64) از سورہ اٰل عمران

آیات 109 سے 115 تک

141 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ اٰل عمران کی آیت (109) کی تفسیر

﴿ وَلِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرجَعُ الأُمورُ ﴾

اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں.

سورہ اٰل عمران کی آیت (110) کی تفسیر

﴿ كُنتُم خَيرَ أُمَّةٍ أُخرِجَت لِلنّاسِ تَأمُرونَ بِالمَعروفِ وَتَنهَونَ عَنِ المُنكَرِ وَتُؤمِنونَ بِاللَّهِ ۗ وَلَو ءامَنَ أَهلُ الكِتٰبِ لَكانَ خَيرًا لَهُم ۚ مِنهُمُ المُؤمِنونَ وَأَكثَرُهُمُ الفٰسِقونَ ﴾

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو، اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو(1) ، اگر اہل کتاب بھی ایمان ﻻتے تو ان کے لئے بہتر تھا، ان میں ایمان والے بھی ہیں(2) لیکن اکثر تو فاسق ہیں.

سورہ اٰل عمران کی آیت (111) کی تفسیر

﴿ لَن يَضُرّوكُم إِلّا أَذًى ۖ وَإِن يُقٰتِلوكُم يُوَلّوكُمُ الأَدبارَ ثُمَّ لا يُنصَرونَ ﴾

یہ تمہیں ستانے کے سوا اور زیاده کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے، اگر لڑائی کا موقعہ آجائے تو پیٹھ موڑ لیں گے، پھر مدد نہ کیے جائیں گے.(1)

سورہ اٰل عمران کی آیت (112) کی تفسیر

﴿ ضُرِبَت عَلَيهِمُ الذِّلَّةُ أَينَ ما ثُقِفوا إِلّا بِحَبلٍ مِنَ اللَّهِ وَحَبلٍ مِنَ النّاسِ وَباءو بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَضُرِبَت عَلَيهِمُ المَسكَنَةُ ۚ ذٰلِكَ بِأَنَّهُم كانوا يَكفُرونَ بِـٔايٰتِ اللَّهِ وَيَقتُلونَ الأَنبِياءَ بِغَيرِ حَقٍّ ۚ ذٰلِكَ بِما عَصَوا وَكانوا يَعتَدونَ ﴾

ان پر ہر جگہ ذلت کی مار پڑی، اﻻّ یہ کہ اللہ تعالیٰ کی یا لوگوں کی پناه میں ہوں(1) ، یہ غضب الٰہی کے مستحق ہو گئے اور ان پر فقیری ڈال دی گئی، یہ اس لئے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے تھے اور بے وجہ انبیا کو قتل کرتے تھے، یہ بدلہ ہے ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا.(2)

سورہ اٰل عمران کی آیت (113) کی تفسیر

﴿ ۞ لَيسوا سَواءً ۗ مِن أَهلِ الكِتٰبِ أُمَّةٌ قائِمَةٌ يَتلونَ ءايٰتِ اللَّهِ ءاناءَ الَّيلِ وَهُم يَسجُدونَ ﴾

یہ سارے کے سارے یکساں نہیں بلکہ ان اہل کتاب میں ایک جماعت (حق پر) قائم رہنے والی بھی ہے جو راتوں کے وقت بھی کلام اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور سجدے بھی کرتے ہیں.

سورہ اٰل عمران کی آیت (114) کی تفسیر

﴿ يُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ وَيَأمُرونَ بِالمَعروفِ وَيَنهَونَ عَنِ المُنكَرِ وَيُسٰرِعونَ فِى الخَيرٰتِ وَأُولٰئِكَ مِنَ الصّٰلِحينَ ﴾

یہ اللہ تعالیٰ پر اورقیامت کے دن پر ایمان بھی رکھتے ہیں، بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں۔ یہ نیک بخت لوگوں میں سے ہیں.

سورہ اٰل عمران کی آیت (115) کی تفسیر

﴿ وَما يَفعَلوا مِن خَيرٍ فَلَن يُكفَروهُ ۗ وَاللَّهُ عَليمٌ بِالمُتَّقينَ ﴾

یہ جو کچھ بھی بھلائیاں کریں ان کی ناقدری نہ کی جائے گی اور اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 50 آیات : 1 سے 9 صفحہ : 51 آیات : 10 سے 15 صفحہ : 52 آیات : 16 سے 22 صفحہ : 53 آیات : 23 سے 29 صفحہ : 54 آیات : 30 سے 37 صفحہ : 55 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 56 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 57 آیات : 53 سے 61 صفحہ : 58 آیات : 62 سے 70 صفحہ : 59 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 60 آیات : 78 سے 83 صفحہ : 61 آیات : 84 سے 91 صفحہ : 62 آیات : 92 سے 100 صفحہ : 63 آیات : 101 سے 108 صفحہ : 64 آیات : 109 سے 115 صفحہ : 65 آیات : 116 سے 121 صفحہ : 66 آیات : 122 سے 132 صفحہ : 67 آیات : 133 سے 140 صفحہ : 68 آیات : 141 سے 148 صفحہ : 69 آیات : 149 سے 153 صفحہ : 70 آیات : 154 سے 157 صفحہ : 71 آیات : 158 سے 165 صفحہ : 72 آیات : 166 سے 173 صفحہ : 73 آیات : 174 سے 180 صفحہ : 74 آیات : 181 سے 186 صفحہ : 75 آیات : 187 سے 194 صفحہ : 76 آیات : 195 سے 200