صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (405) از سورہ الروم

آیات 6 سے 15 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الروم کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَعدَ اللَّهِ ۖ لا يُخلِفُ اللَّهُ وَعدَهُ وَلٰكِنَّ أَكثَرَ النّاسِ لا يَعلَمونَ ﴾

اللہ کا وعده ہے(1) ، اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کا خلاف نہیں کرتا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.

سورہ الروم کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ يَعلَمونَ ظٰهِرًا مِنَ الحَيوٰةِ الدُّنيا وَهُم عَنِ الءاخِرَةِ هُم غٰفِلونَ ﴾

وه تو (صرف) دنیوی زندگی کے ﻇاہر کو (ہی) جانتے ہیں اور آخرت سے تو بالکل ہی بےخبر ہیں.(1)

سورہ الروم کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَتَفَكَّروا فى أَنفُسِهِم ۗ ما خَلَقَ اللَّهُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ وَما بَينَهُما إِلّا بِالحَقِّ وَأَجَلٍ مُسَمًّى ۗ وَإِنَّ كَثيرًا مِنَ النّاسِ بِلِقائِ رَبِّهِم لَكٰفِرونَ ﴾

کیا ان لوگوں نے اپنے دل میں یہ غور نہیں کیا؟ کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے سب کو بہترین قرینے(1) سے مقرر وقت تک کے لئے (ہی) پیدا کیا ہے، ہاں اکثر لوگ یقیناً اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں.(2)

سورہ الروم کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَسيروا فِى الأَرضِ فَيَنظُروا كَيفَ كانَ عٰقِبَةُ الَّذينَ مِن قَبلِهِم ۚ كانوا أَشَدَّ مِنهُم قُوَّةً وَأَثارُوا الأَرضَ وَعَمَروها أَكثَرَ مِمّا عَمَروها وَجاءَتهُم رُسُلُهُم بِالبَيِّنٰتِ ۖ فَما كانَ اللَّهُ لِيَظلِمَهُم وَلٰكِن كانوا أَنفُسَهُم يَظلِمونَ ﴾

کیا انہوں نے زمین پر چل پھر کر یہ نہیں دیکھا(1) کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا (برا) ہوا(2)؟ وه ان سے بہت زیاده توانا (اور طاقتور) تھے(3) اور انہوں نے (بھی) زمین بوئی جوتی تھی(4) اور ان سے زیاده آباد کی تھی(5) اور ان کے پاس ان کے رسول روشن دﻻئل لے کر آئے تھے(6)۔ یہ تو ناممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ ان(7) پر ﻇلم کرتا لیکن (دراصل) وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے.(8)

سورہ الروم کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ كانَ عٰقِبَةَ الَّذينَ أَسٰـُٔوا السّوأىٰ أَن كَذَّبوا بِـٔايٰتِ اللَّهِ وَكانوا بِها يَستَهزِءونَ ﴾

پھر آخر برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا(1) ، اس لئے کہ وه اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے.

سورہ الروم کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ اللَّهُ يَبدَؤُا۟ الخَلقَ ثُمَّ يُعيدُهُ ثُمَّ إِلَيهِ تُرجَعونَ ﴾

اللہ تعالیٰ ہی مخلوق کی ابتدا کرتا ہے(1) پھر وہی اسے دوباره پیدا کرے گا پھر تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے.(2)

سورہ الروم کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ وَيَومَ تَقومُ السّاعَةُ يُبلِسُ المُجرِمونَ ﴾

اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گنہگار حیرت زده ره جائیں گے.(1)

سورہ الروم کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ وَلَم يَكُن لَهُم مِن شُرَكائِهِم شُفَعٰؤُا۟ وَكانوا بِشُرَكائِهِم كٰفِرينَ ﴾

اور ان کے تمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا(1) اور (خود یہ بھی) اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے.(2)

سورہ الروم کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ وَيَومَ تَقومُ السّاعَةُ يَومَئِذٍ يَتَفَرَّقونَ ﴾

اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن (جماعتیں) الگ الگ ہو جائیں گی.(1)

سورہ الروم کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ فَأَمَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُم فى رَوضَةٍ يُحبَرونَ ﴾

جو ایمان ﻻکر نیک اعمال کرتے رہے وه تو جنت میں خوش وخرم کر دیئے جائیں گے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 405 آیات : 6 سے 15 صفحہ : 406 آیات : 16 سے 24 صفحہ : 407 آیات : 25 سے 32 صفحہ : 408 آیات : 33 سے 41 صفحہ : 409 آیات : 42 سے 50 صفحہ : 410 آیات : 51 سے 60