صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (428) از سورہ سبا

آیات 1 سے 7 تک

57 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ سبا کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ وَلَهُ الحَمدُ فِى الءاخِرَةِ ۚ وَهُوَ الحَكيمُ الخَبيرُ ﴾

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس کی ملکیت میں وه سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے(1) آخرت میں بھی تعریف اسی کے لئے ہے(2)، وه (بڑی) حکمتوں واﻻ اور (پورا) خبردار ہے.

سورہ سبا کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ يَعلَمُ ما يَلِجُ فِى الأَرضِ وَما يَخرُجُ مِنها وَما يَنزِلُ مِنَ السَّماءِ وَما يَعرُجُ فيها ۚ وَهُوَ الرَّحيمُ الغَفورُ ﴾

جو زمین میں جائے(1) اور جو اس سے نکلے جو آسمان سے اترے(2) اور جو چڑھ کر اس میں جائے(3) وه سب سے باخبر ہے۔ اور وه مہربان نہایت بخشش واﻻ ہے.

سورہ سبا کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ وَقالَ الَّذينَ كَفَروا لا تَأتينَا السّاعَةُ ۖ قُل بَلىٰ وَرَبّى لَتَأتِيَنَّكُم عٰلِمِ الغَيبِ ۖ لا يَعزُبُ عَنهُ مِثقالُ ذَرَّةٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلا فِى الأَرضِ وَلا أَصغَرُ مِن ذٰلِكَ وَلا أَكبَرُ إِلّا فى كِتٰبٍ مُبينٍ ﴾

کفار کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی۔ آپ کہہ دیجیئے! کہ مجھے میرے رب کی قسم! جو عالم الغیب ہے کہ وه یقیناً تم پر آئے گی(1) اللہ تعالیٰ سے ایک ذرے کے برابر کی چیز بھی پوشیده نہیں(2) نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں بلکہ اس سے بھی چھوٹی اور بڑی چیز کھلی کتاب میں موجود ہے.(3)

سورہ سبا کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ لِيَجزِىَ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۚ أُولٰئِكَ لَهُم مَغفِرَةٌ وَرِزقٌ كَريمٌ ﴾

تاکہ وه ایمان والوں اور نیکوکاروں کو بھلائی عطا فرمائے(1) ، یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے.

سورہ سبا کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ سَعَو فى ءايٰتِنا مُعٰجِزينَ أُولٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مِن رِجزٍ أَليمٌ ﴾

اور ہماری آیتوں کو نیچا دکھانے کی جنہوں نے(1) کوشش کی ہے یہ وه لوگ ہیں جن کے لئے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے.

سورہ سبا کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَيَرَى الَّذينَ أوتُوا العِلمَ الَّذى أُنزِلَ إِلَيكَ مِن رَبِّكَ هُوَ الحَقَّ وَيَهدى إِلىٰ صِرٰطِ العَزيزِ الحَميدِ ﴾

اور جنہیں علم ہے وه دیکھ لیں گے کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وه (سراسر) حق ہے(1) اور اللہ غالب خوبیوں والے کی راه کی رہبری کرتا ہے.(2)

سورہ سبا کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَقالَ الَّذينَ كَفَروا هَل نَدُلُّكُم عَلىٰ رَجُلٍ يُنَبِّئُكُم إِذا مُزِّقتُم كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُم لَفى خَلقٍ جَديدٍ ﴾

اور کافروں نے کہا(1) (آؤ) ہم تمہیں ایک ایسا شخص بتلائیں(2) جو تمہیں یہ خبر پہنچا رہا ہے(3) کہ جب تم بالکل ہی ریزه ریزه ہوجاؤ گے تو تم پھر سے ایک نئی پیدائش میں آؤ گے.(4)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 428 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 429 آیات : 8 سے 14 صفحہ : 430 آیات : 15 سے 22 صفحہ : 431 آیات : 23 سے 31 صفحہ : 432 آیات : 32 سے 39 صفحہ : 433 آیات : 40 سے 48 صفحہ : 434 آیات : 49 سے 54