صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (437) از سورہ فاطر

آیات 19 سے 30 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ فاطر کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَما يَستَوِى الأَعمىٰ وَالبَصيرُ ﴾

اور اندھا اور آنکھوں واﻻ برابر نہیں.

سورہ فاطر کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَلَا الظُّلُمٰتُ وَلَا النّورُ ﴾

اور نہ تاریکی اور روشنی.(1)

سورہ فاطر کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَلَا الظِّلُّ وَلَا الحَرورُ ﴾

اور نہ چھاؤں اور نہ دھوپ.(1)

سورہ فاطر کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ وَما يَستَوِى الأَحياءُ وَلَا الأَموٰتُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُسمِعُ مَن يَشاءُ ۖ وَما أَنتَ بِمُسمِعٍ مَن فِى القُبورِ ﴾

اور زنده اور مردے برابر نہیں ہوسکتے(1) ، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے(2)، اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں.(3)

سورہ فاطر کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ إِن أَنتَ إِلّا نَذيرٌ ﴾

آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں.(1)

سورہ فاطر کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ إِنّا أَرسَلنٰكَ بِالحَقِّ بَشيرًا وَنَذيرًا ۚ وَإِن مِن أُمَّةٍ إِلّا خَلا فيها نَذيرٌ ﴾

ہم نے ہی آپ کو حق دے کر خوشخبری سنانے واﻻ اور ڈر سنانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈر سنانے واﻻ نہ گزرا ہو.

سورہ فاطر کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ وَإِن يُكَذِّبوكَ فَقَد كَذَّبَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم جاءَتهُم رُسُلُهُم بِالبَيِّنٰتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالكِتٰبِ المُنيرِ ﴾

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے.(1)

سورہ فاطر کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَخَذتُ الَّذينَ كَفَروا ۖ فَكَيفَ كانَ نَكيرِ ﴾

پھر میں نےان کافروں کو پکڑ لیا سو میرا عذاب کیسا ہوا.(1)

سورہ فاطر کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ أَلَم تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَخرَجنا بِهِ ثَمَرٰتٍ مُختَلِفًا أَلوٰنُها ۚ وَمِنَ الجِبالِ جُدَدٌ بيضٌ وَحُمرٌ مُختَلِفٌ أَلوٰنُها وَغَرابيبُ سودٌ ﴾

کیا آپ نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتوں کے پھل نکالے(1) اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں سفید اور سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور بہت گہرے سیاه.(2)

سورہ فاطر کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ وَمِنَ النّاسِ وَالدَّوابِّ وَالأَنعٰمِ مُختَلِفٌ أَلوٰنُهُ كَذٰلِكَ ۗ إِنَّما يَخشَى اللَّهَ مِن عِبادِهِ العُلَمٰؤُا۟ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزيزٌ غَفورٌ ﴾

اور اسی طرح آدمیوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی بعض ایسے ہیں کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں(1) ، اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں(2) واقعی اللہ تعالیٰ زبردست بڑا بخشنے واﻻ ہے.(3)

سورہ فاطر کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ يَتلونَ كِتٰبَ اللَّهِ وَأَقامُوا الصَّلوٰةَ وَأَنفَقوا مِمّا رَزَقنٰهُم سِرًّا وَعَلانِيَةً يَرجونَ تِجٰرَةً لَن تَبورَ ﴾

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں(1) اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں(2) اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے پوشیده اور علانیہ خرچ کرتے(3) ہیں وه ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خساره میں نہ ہوگی.(4)

سورہ فاطر کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ لِيُوَفِّيَهُم أُجورَهُم وَيَزيدَهُم مِن فَضلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفورٌ شَكورٌ ﴾

تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیاده دے(1) بےشک وه بڑا بخشنے واﻻ قدردان ہے.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 434 آیات : 1 سے 3 صفحہ : 435 آیات : 4 سے 11 صفحہ : 436 آیات : 12 سے 18 صفحہ : 437 آیات : 19 سے 30 صفحہ : 438 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 439 آیات : 39 سے 44