صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ صٓ کی آیت (43) کی تفسیر
﴿ وَوَهَبنا لَهُ أَهلَهُ وَمِثلَهُم مَعَهُم رَحمَةً مِنّا وَذِكرىٰ لِأُولِى الأَلبٰبِ ﴾
اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی اسی کے ساتھ اپنی (خاص) رحمت سے(1) ، اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے.(2)
سورہ صٓ کی آیت (44) کی تفسیر
﴿ وَخُذ بِيَدِكَ ضِغثًا فَاضرِب بِهِ وَلا تَحنَث ۗ إِنّا وَجَدنٰهُ صابِرًا ۚ نِعمَ العَبدُ ۖ إِنَّهُ أَوّابٌ ﴾
اور اپنے ہاتھوں میں تنکوں کا ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر(1) ، سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بنده پایا، وه بڑا نیک بنده تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے واﻻ.
سورہ صٓ کی آیت (45) کی تفسیر
﴿ وَاذكُر عِبٰدَنا إِبرٰهيمَ وَإِسحٰقَ وَيَعقوبَ أُولِى الأَيدى وَالأَبصٰرِ ﴾
ہمارے بندوں ابراہیم، اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) کا بھی لوگوں سے ذکر کرو جو ہاتھوں اور آنکھوں والے(1) تھے.
سورہ صٓ کی آیت (46) کی تفسیر
﴿ إِنّا أَخلَصنٰهُم بِخالِصَةٍ ذِكرَى الدّارِ ﴾
ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا.(1)
سورہ صٓ کی آیت (47) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّهُم عِندَنا لَمِنَ المُصطَفَينَ الأَخيارِ ﴾
یہ سب ہمارے نزدیک برگزیده اور بہترین لوگ تھے.
سورہ صٓ کی آیت (48) کی تفسیر
﴿ وَاذكُر إِسمٰعيلَ وَاليَسَعَ وَذَا الكِفلِ ۖ وَكُلٌّ مِنَ الأَخيارِ ﴾
اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے۔ یہ سب بہترین لوگ(1) تھے.
سورہ صٓ کی آیت (49) کی تفسیر
﴿ هٰذا ذِكرٌ ۚ وَإِنَّ لِلمُتَّقينَ لَحُسنَ مَـٔابٍ ﴾
یہ نصیحت ہے اور یقین مانو کہ پرہیزگاروں کی بڑی اچھی جگہ ہے.
سورہ صٓ کی آیت (50) کی تفسیر
﴿ جَنّٰتِ عَدنٍ مُفَتَّحَةً لَهُمُ الأَبوٰبُ ﴾
(یعنی ہمیشگی والی) جنتیں جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوئے ہیں.
سورہ صٓ کی آیت (51) کی تفسیر
﴿ مُتَّكِـٔينَ فيها يَدعونَ فيها بِفٰكِهَةٍ كَثيرَةٍ وَشَرابٍ ﴾
جن میں بافراغت تکیے لگائے بیٹھے ہوئے طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کر رہے ہیں.
سورہ صٓ کی آیت (52) کی تفسیر
﴿ ۞ وَعِندَهُم قٰصِرٰتُ الطَّرفِ أَترابٌ ﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی.(1)
سورہ صٓ کی آیت (53) کی تفسیر
﴿ هٰذا ما توعَدونَ لِيَومِ الحِسابِ ﴾
یہ ہے جس کا وعده تم سے حساب کے دن کے لئے کیا جاتا تھا.
سورہ صٓ کی آیت (54) کی تفسیر
﴿ إِنَّ هٰذا لَرِزقُنا ما لَهُ مِن نَفادٍ ﴾
بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں.(1)
سورہ صٓ کی آیت (55) کی تفسیر
﴿ هٰذا ۚ وَإِنَّ لِلطّٰغينَ لَشَرَّ مَـٔابٍ ﴾
یہ تو ہوئی جزا(1) ، (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے(2) بڑی بری جگہ ہے.(3)
سورہ صٓ کی آیت (56) کی تفسیر
﴿ جَهَنَّمَ يَصلَونَها فَبِئسَ المِهادُ ﴾
دوزخ ہے جس میں وه جائیں گے (آه) کیا ہی برا بچھونا ہے.
سورہ صٓ کی آیت (57) کی تفسیر
﴿ هٰذا فَليَذوقوهُ حَميمٌ وَغَسّاقٌ ﴾
یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ.(1)
سورہ صٓ کی آیت (58) کی تفسیر
﴿ وَءاخَرُ مِن شَكلِهِ أَزوٰجٌ ﴾
اس کے علاوه اور طرح طرح کے عذاب.(1)
سورہ صٓ کی آیت (59) کی تفسیر
﴿ هٰذا فَوجٌ مُقتَحِمٌ مَعَكُم ۖ لا مَرحَبًا بِهِم ۚ إِنَّهُم صالُوا النّارِ ﴾
یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ (آگ میں) جانے والی ہے(1) ، کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے(2) یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں.(3)
سورہ صٓ کی آیت (60) کی تفسیر
﴿ قالوا بَل أَنتُم لا مَرحَبًا بِكُم ۖ أَنتُم قَدَّمتُموهُ لَنا ۖ فَبِئسَ القَرارُ ﴾
وه کہیں گے بلکہ تم ہی ہو جن کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے تم ہی نے تو اسے پہلے ہی سے ہمارے سامنے ﻻ رکھا تھا(1) ، پس رہنے کی بڑی بری جگہ ہے.
سورہ صٓ کی آیت (61) کی تفسیر
﴿ قالوا رَبَّنا مَن قَدَّمَ لَنا هٰذا فَزِدهُ عَذابًا ضِعفًا فِى النّارِ ﴾
وه کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے (کفر کی رسم) ہمارے لئے پہلے سے نکالی ہو(1) اس کے حق میں جہنم کی دگنی سزا کر دے.(2)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔