صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (487) از سورہ الشورى

آیات 32 سے 44 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشورى کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ وَمِن ءايٰتِهِ الجَوارِ فِى البَحرِ كَالأَعلٰمِ ﴾

اور دریا میں چلنے والی پہاڑوں جیسی کشتیاں اس کی نشانیوں میں سے ہیں.(1)

سورہ الشورى کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ إِن يَشَأ يُسكِنِ الرّيحَ فَيَظلَلنَ رَواكِدَ عَلىٰ ظَهرِهِ ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ لِكُلِّ صَبّارٍ شَكورٍ ﴾

اگر وه چاہے تو ہوا بند کردے اور یہ کشتیاں سمندروں پر رکی ره جائیں۔ یقیناً اس میں ہر صبر کرنے والے شکرگزار کے لیے نشانیاں ہیں.

سورہ الشورى کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ أَو يوبِقهُنَّ بِما كَسَبوا وَيَعفُ عَن كَثيرٍ ﴾

یا انہیں ان کے کرتوتوں کے باعﺚ تباه کردے(1) ، وه تو بہت سے خطاؤں سے درگزر فرمایا کرتا ہے.(2)

سورہ الشورى کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ وَيَعلَمَ الَّذينَ يُجٰدِلونَ فى ءايٰتِنا ما لَهُم مِن مَحيصٍ ﴾

اور تاکہ جو لوگ ہماری نشانیوں میں جھگڑتے ہیں(1) وه معلوم کرلیں کہ ان کے لیے کوئی چھٹکارا نہیں.(2)

سورہ الشورى کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ فَما أوتيتُم مِن شَيءٍ فَمَتٰعُ الحَيوٰةِ الدُّنيا ۖ وَما عِندَ اللَّهِ خَيرٌ وَأَبقىٰ لِلَّذينَ ءامَنوا وَعَلىٰ رَبِّهِم يَتَوَكَّلونَ ﴾

تو تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وه زندگانی دنیا کا کچھ یونہی سا اسباب ہے(1) ، اور اللہ کے پاس جو ہے وه اس سے بدرجہ بہتر(2) اور پائیدار ہے، وه ان کے لیے ہے جو ایمان ﻻئے اور صرف اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں.

سورہ الشورى کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ يَجتَنِبونَ كَبٰئِرَ الإِثمِ وَالفَوٰحِشَ وَإِذا ما غَضِبوا هُم يَغفِرونَ ﴾

اور کبیره گناہوں سے اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں اور غصے کے وقت (بھی) معاف کردیتے ہیں.(1)

سورہ الشورى کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ استَجابوا لِرَبِّهِم وَأَقامُوا الصَّلوٰةَ وَأَمرُهُم شورىٰ بَينَهُم وَمِمّا رَزَقنٰهُم يُنفِقونَ ﴾

اور اپنے رب کے فرمان کو قبول کرتے ہیں(1) اور نماز کی پابندی کرتے ہیں(2) اور ان کا (ہر) کام آپس کے مشورے سے ہوتا ہے(3)، اور جو ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے (ہمارے نام پر) دیتے ہیں.

سورہ الشورى کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ إِذا أَصابَهُمُ البَغىُ هُم يَنتَصِرونَ ﴾

اور جب ان پر ﻇلم (و زیادتی) ہو تو وه صرف بدلہ لے لیتے ہیں.(1)

سورہ الشورى کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ وَجَزٰؤُا۟ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثلُها ۖ فَمَن عَفا وَأَصلَحَ فَأَجرُهُ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظّٰلِمينَ ﴾

اور برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی ہے(1) ، اور جو معاف کر دے اور اصلاح کرلے اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، (فی الواقع) اللہ تعالیٰ ﻇالموں سے محبت نہیں کرتا.

سورہ الشورى کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعدَ ظُلمِهِ فَأُولٰئِكَ ما عَلَيهِم مِن سَبيلٍ ﴾

اور جو شخص اپنے مظلوم ہونے کے بعد (برابر کا) بدلہ لے لے تو ایسے لوگوں پر (الزام کا) کوئی راستہ نہیں.

سورہ الشورى کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ إِنَّمَا السَّبيلُ عَلَى الَّذينَ يَظلِمونَ النّاسَ وَيَبغونَ فِى الأَرضِ بِغَيرِ الحَقِّ ۚ أُولٰئِكَ لَهُم عَذابٌ أَليمٌ ﴾

یہ راستہ صرف ان لوگوں پر ہے جو خود دوسروں پر ﻇلم کریں اور زمین میں ناحق فساد کرتے پھریں، یہی لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے.

سورہ الشورى کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذٰلِكَ لَمِن عَزمِ الأُمورِ ﴾

اور جو شخص صبر کر لے اور معاف کردے یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے (ایک کام) ہے.

سورہ الشورى کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ وَمَن يُضلِلِ اللَّهُ فَما لَهُ مِن وَلِىٍّ مِن بَعدِهِ ۗ وَتَرَى الظّٰلِمينَ لَمّا رَأَوُا العَذابَ يَقولونَ هَل إِلىٰ مَرَدٍّ مِن سَبيلٍ ﴾

اور جسے اللہ تعالیٰ بہکا دے اس کا اس کے بعد کوئی چاره ساز نہیں، اور تو دیکھے گا کہ ﻇالم لوگ عذاب کو دیکھ کر کہہ رہے ہوں گے کہ کیا واپس جانے کی کوئی راه ہے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 483 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 484 آیات : 11 سے 15 صفحہ : 485 آیات : 16 سے 22 صفحہ : 486 آیات : 23 سے 31 صفحہ : 487 آیات : 32 سے 44 صفحہ : 488 آیات : 45 سے 51