صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (498) از سورہ الدخان

آیات 40 سے 59 تک

51 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الدخان کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ ﴾

یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے.(1)

سورہ الدخان کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًۭى شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴾

اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی.(1)

سورہ الدخان کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴾

مگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے.

سورہ الدخان کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ ﴾

بیشک زقوم (تھوہر) کا درخت.

سورہ الدخان کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ ﴾

گناه گار کا کھانا ہے.

سورہ الدخان کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ ﴾

جو مثل تلچھٹ(1) کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.

سورہ الدخان کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ ﴾

مثل تیز گرم پانی کے.(1)

سورہ الدخان کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ﴾

اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.(1)

سورہ الدخان کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ ﴾

پھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.

سورہ الدخان کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ ﴾

(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.(1)

سورہ الدخان کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ ﴾

یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.

سورہ الدخان کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍۢ ﴾

بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.

سورہ الدخان کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴾

باغوں اور چشموں میں.

سورہ الدخان کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَقَٰبِلِينَ ﴾

باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.(1)

سورہ الدخان کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ ﴾

یہ اسی طرح ہے(1) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.(2)

سورہ الدخان کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ ﴾

دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.(1)

سورہ الدخان کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ ﴾

وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت(1) (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.

سورہ الدخان کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ فَضْلًۭا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴾

یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے(1) ، یہی ہے بڑی کامیابی.

سورہ الدخان کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ فَإِنَّمَا يَسَّرْنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴾

ہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.

سورہ الدخان کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ ﴾

اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 496 آیات : 1 سے 18 صفحہ : 497 آیات : 19 سے 39 صفحہ : 498 آیات : 40 سے 59