صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (513) از سورہ الفتح

آیات 16 سے 23 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الفتح کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ قُل لِّلْمُخَلَّفِينَ مِنَ ٱلْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَىٰ قَوْمٍ أُو۟لِى بَأْسٍۢ شَدِيدٍۢ تُقَٰتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ ۖ فَإِن تُطِيعُوا۟ يُؤْتِكُمُ ٱللَّهُ أَجْرًا حَسَنًۭا ۖ وَإِن تَتَوَلَّوْا۟ كَمَا تَوَلَّيْتُم مِّن قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًۭا ﴾

آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑوگے یا وه مسلمان ہوجائیں گے(1) پس اگر تم اطاعت کرو(2) گے تو اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے گا(3) اور اگر تم نے منھ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منھ پھیر چکے ہو تو وه تمہیں دردناک عذاب دے گا.(4)

سورہ الفتح کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌۭ ۗ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۖ وَمَن يَتَوَلَّ يُعَذِّبْهُ عَذَابًا أَلِيمًۭا ﴾

اندھے پر کوئی حرج نہیں ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج ہے(1) اور نہ بیمار پر کوئی حرج ہے، جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اسے اللہ ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے (درختوں) تلے نہریں جاری ہیں اور جو منھ پھیر لے اسے دردناک عذاب (کی سزا) دے گا.

سورہ الفتح کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ ۞ لَّقَدْ رَضِىَ ٱللَّهُ عَنِ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ ٱلشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِى قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ ٱلسَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَٰبَهُمْ فَتْحًۭا قَرِيبًۭا ﴾

یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وه درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے(1) ۔ ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کر لیا(2) اور ان پر اطمینان نازل فرمایا(3) اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی.(4)

سورہ الفتح کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَمَغَانِمَ كَثِيرَةًۭ يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًۭا ﴾

اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وه حاصل کریں گے(1) اور اللہ غالب حکمت واﻻ ہے.

سورہ الفتح کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَعَدَكُمُ ٱللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةًۭ تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِۦ وَكَفَّ أَيْدِىَ ٱلنَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ ءَايَةًۭ لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَٰطًۭا مُّسْتَقِيمًۭا ﴾

اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت ساری غنیمتوں کا وعده کیا ہے(1) جنہیں تم حاصل کرو گے پس یہ تو تمہیں جلدی ہی عطا فرما دی(2) اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے(3)، تاکہ مومنوں کے لئے یہ ایک نشانی ہو جائے(4) اور (تاکہ) وه تمہیں سیدھی راه چلائے.(5)

سورہ الفتح کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا۟ عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ ٱللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرًۭا ﴾

اور تمہیں اور (غنیمتیں) بھی دے جن پر اب تک تم نے قابو نہیں پایا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے قابو میں رکھا ہے(1) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

سورہ الفتح کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ وَلَوْ قَٰتَلَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوَلَّوُا۟ ٱلْأَدْبَٰرَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّۭا وَلَا نَصِيرًۭا ﴾

اور اگر تم سے کافر جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کار ساز پاتے نہ مددگار.(1)

سورہ الفتح کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ سُنَّةَ ٱللَّهِ ٱلَّتِى قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبْدِيلًۭا ﴾

اللہ کے اس قاعدے کے مطابق جو پہلے سے چلا آیا ہے(1) ، تو کبھی بھی اللہ کے قاعدے کو بدلتا ہوا نہ پائے گا.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 511 آیات : 1 سے 9 صفحہ : 512 آیات : 10 سے 15 صفحہ : 513 آیات : 16 سے 23 صفحہ : 514 آیات : 24 سے 28 صفحہ : 515 آیات : 29 سے 29