صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (520) از سورہ ق

آیات 36 سے 45 تک

59 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ ق کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًۭا فَنَقَّبُوا۟ فِى ٱلْبِلَٰدِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ ﴾

اور ان سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں بہت زیاده تھیں وه شہروں میں ڈھونڈھتے ہی(1) ره گئے، کہ کوئی بھاگنے کا ٹھکانہ ہے؟

سورہ ق کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى ٱلسَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌۭ ﴾

اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل(1) سے متوجہ ہو کر کان لگائے(2) اور وه حاضر ہو.(3)

سورہ ق کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍۢ ﴾

یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں.

سورہ ق کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ فَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ ٱلشَّمْسِ وَقَبْلَ ٱلْغُرُوبِ ﴾

پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی.(1)

سورہ ق کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَٰرَ ٱلسُّجُودِ ﴾

اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں(1) اور نماز کے بعد بھی.(2)

سورہ ق کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ وَٱسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ ٱلْمُنَادِ مِن مَّكَانٍۢ قَرِيبٍۢ ﴾

اور سن رکھیں(1) کہ جس دن ایک پکارنے(2) واﻻ قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا.(3)

سورہ ق کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ يَوْمَ يَسْمَعُونَ ٱلصَّيْحَةَ بِٱلْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُرُوجِ ﴾

جس روز اس تند وتیز چیﺦ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہوگا نکلنے کا.(1)

سورہ ق کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ إِنَّا نَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا ٱلْمَصِيرُ ﴾

ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں(1) اور ہماری ہی طرف لوٹ پھر کر آنا ہے.(2)

سورہ ق کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ يَوْمَ تَشَقَّقُ ٱلْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًۭا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌۭ ﴾

جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے(1) (نکل پڑیں گے) یہ جمع کر لینا ہم پر بہت ہی آسان ہے.

سورہ ق کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍۢ ۖ فَذَكِّرْ بِٱلْقُرْءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ ﴾

یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں(1) ، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید (ڈرانے کے وعدوں) سے ڈرتے ہیں.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 518 آیات : 1 سے 15 صفحہ : 519 آیات : 16 سے 35 صفحہ : 520 آیات : 36 سے 45