صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (146) از سورہ الانعام

آیات 138 سے 142 تک

135 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (138) کی تفسیر

﴿ وَقالوا هٰذِهِ أَنعٰمٌ وَحَرثٌ حِجرٌ لا يَطعَمُها إِلّا مَن نَشاءُ بِزَعمِهِم وَأَنعٰمٌ حُرِّمَت ظُهورُها وَأَنعٰمٌ لا يَذكُرونَ اسمَ اللَّهِ عَلَيهَا افتِراءً عَلَيهِ ۚ سَيَجزيهِم بِما كانوا يَفتَرونَ ﴾

اور وه اپنے خیال پر یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کچھ مواشی ہیں اور کھیت ہیں جن کا استعمال ہر شخص کو جائز نہیں ان کو کوئی نہیں کھا سکتا سوائے ان کے جن کو ہم چاہیں(1) اور مواشی ہیں جن پر سواری یا باربرداری حرام کردی گئی(1) اور کچھ مواشی ہیں جن پر یہ لوگ اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتے محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر(3)۔عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں ان کے افترا کی سزا دے گا۔

سورہ الانعام کی آیت (139) کی تفسیر

﴿ وَقالوا ما فى بُطونِ هٰذِهِ الأَنعٰمِ خالِصَةٌ لِذُكورِنا وَمُحَرَّمٌ عَلىٰ أَزوٰجِنا ۖ وَإِن يَكُن مَيتَةً فَهُم فيهِ شُرَكاءُ ۚ سَيَجزيهِم وَصفَهُم ۚ إِنَّهُ حَكيمٌ عَليمٌ ﴾

اور وه کہتے ہیں کہ جو چیز ان مواشی کے پیٹ میں ہے وه خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے۔ اور اگر وه مرده ہے تو اس میں سب برابر ہیں(1) ۔ ابھی اللہ ان کو ان کی غلط بیانی کی سزا دیئے دیتا ہے(2) بلاشبہ وه حکمت واﻻ ہے اور وه بڑا علم واﻻ ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (140) کی تفسیر

﴿ قَد خَسِرَ الَّذينَ قَتَلوا أَولٰدَهُم سَفَهًا بِغَيرِ عِلمٍ وَحَرَّموا ما رَزَقَهُمُ اللَّهُ افتِراءً عَلَى اللَّهِ ۚ قَد ضَلّوا وَما كانوا مُهتَدينَ ﴾

واقعی خرابی میں پڑ گئے وه لوگ جنہوں نے اپنی اوﻻد کو محض براه حماقت بلا کسی سند کے قتل کر ڈاﻻ اور جو چیزیں ان کو اللہ نے کھانے پینے کو دی تھیں ان کو حرام کرلیا محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر۔ بے شک یہ لوگ گمراہی میں پڑگئے اور کبھی راه راست پر چلنے والے نہیں ہوئے۔

سورہ الانعام کی آیت (141) کی تفسیر

﴿ ۞ وَهُوَ الَّذى أَنشَأَ جَنّٰتٍ مَعروشٰتٍ وَغَيرَ مَعروشٰتٍ وَالنَّخلَ وَالزَّرعَ مُختَلِفًا أُكُلُهُ وَالزَّيتونَ وَالرُّمّانَ مُتَشٰبِهًا وَغَيرَ مُتَشٰبِهٍ ۚ كُلوا مِن ثَمَرِهِ إِذا أَثمَرَ وَءاتوا حَقَّهُ يَومَ حَصادِهِ ۖ وَلا تُسرِفوا ۚ إِنَّهُ لا يُحِبُّ المُسرِفينَ ﴾

اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے وه بھی جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وه بھی جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی جن میں کھانے کی چیزیں مختلف طور کی ہوتی ہیں(1) اور زیتون اور انار جو باہم ایک دوسرے کے مشابہ بھی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے مشابہ نہیں بھی ہوتے(2)، ان سب کے پھلوں میں سے کھاؤ جب وه نکل آئے اور اس میں جو حق واجب ہے وه اس کے کاٹنے کے دن دیا کرو(3) اور حد سے مت گزرو یقیناً وه حد سے گزرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے۔(4)

سورہ الانعام کی آیت (142) کی تفسیر

﴿ وَمِنَ الأَنعٰمِ حَمولَةً وَفَرشًا ۚ كُلوا مِمّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلا تَتَّبِعوا خُطُوٰتِ الشَّيطٰنِ ۚ إِنَّهُ لَكُم عَدُوٌّ مُبينٌ ﴾

اور مواشی میں اونچے قد کے اور چھوٹے قد کے(1) (پیدا کیے)، جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے کھاؤ(2) اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو(3)، بلاشک وه تمہارا صریح دشمن ہے۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 128 آیات : 1 سے 8 صفحہ : 129 آیات : 9 سے 18 صفحہ : 130 آیات : 19 سے 27 صفحہ : 131 آیات : 28 سے 35 صفحہ : 132 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 133 آیات : 45 سے 52 صفحہ : 134 آیات : 53 سے 59 صفحہ : 135 آیات : 60 سے 68 صفحہ : 136 آیات : 69 سے 73 صفحہ : 137 آیات : 74 سے 81 صفحہ : 138 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 139 آیات : 91 سے 94 صفحہ : 140 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 141 آیات : 102 سے 110 صفحہ : 142 آیات : 111 سے 118 صفحہ : 143 آیات : 119 سے 124 صفحہ : 144 آیات : 125 سے 130 صفحہ : 145 آیات : 131 سے 137 صفحہ : 146 آیات : 138 سے 142 صفحہ : 147 آیات : 143 سے 146 صفحہ : 148 آیات : 147 سے 151 صفحہ : 149 آیات : 152 سے 157 صفحہ : 150 آیات : 158 سے 165