صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ النحل کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ أَتىٰ أَمرُ اللَّهِ فَلا تَستَعجِلوهُ ۚ سُبحٰنَهُ وَتَعٰلىٰ عَمّا يُشرِكونَ ﴾
اللہ تعالیٰ کا حکم آپہنچا، اب اس کی جلدی نہ مچاؤ(1) ۔ تمام پاکی اس کے لیے ہے وه برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں.
سورہ النحل کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ يُنَزِّلُ المَلٰئِكَةَ بِالرّوحِ مِن أَمرِهِ عَلىٰ مَن يَشاءُ مِن عِبادِهِ أَن أَنذِروا أَنَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا أَنا۠ فَاتَّقونِ ﴾
وہی فرشتوں کو اپنی وحی(1) دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے(2) اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاه کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں، پس تم مجھ سے ڈرو.
سورہ النحل کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ بِالحَقِّ ۚ تَعٰلىٰ عَمّا يُشرِكونَ ﴾
اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا(1) وه اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں.
سورہ النحل کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ خَلَقَ الإِنسٰنَ مِن نُطفَةٍ فَإِذا هُوَ خَصيمٌ مُبينٌ ﴾
اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا پھر وه صریح جھگڑالو بن بیٹھا.(1)
سورہ النحل کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ وَالأَنعٰمَ خَلَقَها ۗ لَكُم فيها دِفءٌ وَمَنٰفِعُ وَمِنها تَأكُلونَ ﴾
اسی نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی کے لباس ہیں(1) اور بھی بہت سے نفع ہیں اور بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں.
سورہ النحل کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ وَلَكُم فيها جَمالٌ حينَ تُريحونَ وَحينَ تَسرَحونَ ﴾
اور ان میں تمہاری رونق بھی ہے جب چرا کر ﻻؤ تب بھی اور جب چرانے لے جاؤ تب بھی.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔