صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (269) از سورہ النحل

آیات 15 سے 26 تک

61 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النحل کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ وَأَلقىٰ فِى الأَرضِ رَوٰسِىَ أَن تَميدَ بِكُم وَأَنهٰرًا وَسُبُلًا لَعَلَّكُم تَهتَدونَ ﴾

اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ(1) ، اور نہریں اور راہیں بنا دیں تاکہ تم منزل مقصود کو پہنچو.(1)

سورہ النحل کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ وَعَلٰمٰتٍ ۚ وَبِالنَّجمِ هُم يَهتَدونَ ﴾

اور بھی بہت سی نشانیاں مقرر فرمائیں۔ اور ستاروں سے بھی لوگ راه حاصل کرتے ہیں.

سورہ النحل کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ أَفَمَن يَخلُقُ كَمَن لا يَخلُقُ ۗ أَفَلا تَذَكَّرونَ ﴾

تو کیا وه جو پیدا کرتا ہے اس جیسا ہے جو پیدا نہیں کرسکتا؟ کیا تم بالکل نہیں سوچتے؟(1)

سورہ النحل کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ وَإِن تَعُدّوا نِعمَةَ اللَّهِ لا تُحصوها ۗ إِنَّ اللَّهَ لَغَفورٌ رَحيمٌ ﴾

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے واﻻ مہربان ہے.

سورہ النحل کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَاللَّهُ يَعلَمُ ما تُسِرّونَ وَما تُعلِنونَ ﴾

اور جو کچھ تم چھپاؤ اور ﻇاہر کرو اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے.(1)

سورہ النحل کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ يَدعونَ مِن دونِ اللَّهِ لا يَخلُقونَ شَيـًٔا وَهُم يُخلَقونَ ﴾

اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں وه کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے، بلکہ وه خود پیدا کیے ہوئے ہیں.(1)

سورہ النحل کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ أَموٰتٌ غَيرُ أَحياءٍ ۖ وَما يَشعُرونَ أَيّانَ يُبعَثونَ ﴾

مردے ہیں زنده نہیں(1) ، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے.(2)

سورہ النحل کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ إِلٰهُكُم إِلٰهٌ وٰحِدٌ ۚ فَالَّذينَ لا يُؤمِنونَ بِالءاخِرَةِ قُلوبُهُم مُنكِرَةٌ وَهُم مُستَكبِرونَ ﴾

تم سب کا معبود صرف اللہ تعالیٰ اکیلا ہے اور آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل منکر ہیں اور وه خود تکبر سے بھرے ہوئے ہیں.(1)

سورہ النحل کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ لا جَرَمَ أَنَّ اللَّهَ يَعلَمُ ما يُسِرّونَ وَما يُعلِنونَ ۚ إِنَّهُ لا يُحِبُّ المُستَكبِرينَ ﴾

بےشک وشبہ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کو، جسے وه لوگ چھپاتے ہیں اور جسے ﻇاہر کرتے ہیں، بخوبی جانتا ہے۔ وه غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا.(1)

سورہ النحل کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ وَإِذا قيلَ لَهُم ماذا أَنزَلَ رَبُّكُم ۙ قالوا أَسٰطيرُ الأَوَّلينَ ﴾

ان سے جب دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں.(1)

سورہ النحل کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ لِيَحمِلوا أَوزارَهُم كامِلَةً يَومَ القِيٰمَةِ ۙ وَمِن أَوزارِ الَّذينَ يُضِلّونَهُم بِغَيرِ عِلمٍ ۗ أَلا ساءَ ما يَزِرونَ ﴾

اسی کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے بھی حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراه کرتے رہے۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں.(1)

سورہ النحل کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ قَد مَكَرَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم فَأَتَى اللَّهُ بُنيٰنَهُم مِنَ القَواعِدِ فَخَرَّ عَلَيهِمُ السَّقفُ مِن فَوقِهِم وَأَتىٰهُمُ العَذابُ مِن حَيثُ لا يَشعُرونَ ﴾

ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا، (آخر) اللہ نے (ان کے منصوبوں) کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان (کے سروں) پر (ان کی) چھتیں اوپر سے گر پڑیں(1) ، اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم وگمان بھی نہ تھا.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 267 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 268 آیات : 7 سے 14 صفحہ : 269 آیات : 15 سے 26 صفحہ : 270 آیات : 27 سے 34 صفحہ : 271 آیات : 35 سے 42 صفحہ : 272 آیات : 43 سے 54 صفحہ : 273 آیات : 55 سے 64 صفحہ : 274 آیات : 65 سے 72 صفحہ : 275 آیات : 73 سے 79 صفحہ : 276 آیات : 80 سے 87 صفحہ : 277 آیات : 88 سے 93 صفحہ : 278 آیات : 94 سے 102 صفحہ : 279 آیات : 103 سے 110 صفحہ : 280 آیات : 111 سے 118 صفحہ : 281 آیات : 119 سے 128