صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ النمل کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ طس ۚ تِلكَ ءايٰتُ القُرءانِ وَكِتابٍ مُبينٍ ﴾
طٰس، یہ آیتیں ہیں قرآن کی (یعنی واضح) اور روشن کتاب کی.
سورہ النمل کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ هُدًى وَبُشرىٰ لِلمُؤمِنينَ ﴾
ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کے لیے.
سورہ النمل کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ يُقيمونَ الصَّلوٰةَ وَيُؤتونَ الزَّكوٰةَ وَهُم بِالءاخِرَةِ هُم يوقِنونَ ﴾
جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں.(1)
سورہ النمل کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ إِنَّ الَّذينَ لا يُؤمِنونَ بِالءاخِرَةِ زَيَّنّا لَهُم أَعمٰلَهُم فَهُم يَعمَهونَ ﴾
جو لوگ قیامت پر ایمان نہیں ﻻتے ہم نے انہیں ان کے کرتوت زینت دار کر دکھائے(1) ہیں، پس وه بھٹکتے پھرتے ہیں.(2)
سورہ النمل کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ أُولٰئِكَ الَّذينَ لَهُم سوءُ العَذابِ وَهُم فِى الءاخِرَةِ هُمُ الأَخسَرونَ ﴾
یہی لوگ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور آخرت میں بھی وه سخت نقصان یافتہ ہیں.
سورہ النمل کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى القُرءانَ مِن لَدُن حَكيمٍ عَليمٍ ﴾
بیشک آپ کو اللہ حکیم وعلیم کی طرف سے قرآن سکھایا جارہا ہے.
سورہ النمل کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ إِذ قالَ موسىٰ لِأَهلِهِ إِنّى ءانَستُ نارًا سَـٔاتيكُم مِنها بِخَبَرٍ أَو ءاتيكُم بِشِهابٍ قَبَسٍ لَعَلَّكُم تَصطَلونَ ﴾
(یاد ہوگا) جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے یا تو کوئی خبر لے کر یا آگ کا کوئی سلگتا ہوا انگارا لے کر ابھی تمہارے پاس آ جاؤں گا تاکہ تم سینک تاپ کر لو.(1)
سورہ النمل کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ فَلَمّا جاءَها نودِىَ أَن بورِكَ مَن فِى النّارِ وَمَن حَولَها وَسُبحٰنَ اللَّهِ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾
جب وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وه جو اس آگ میں ہے اور برکت دیاگیا ہے وه جس کے آس پاس ہے(1) اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے.(2)
سورہ النمل کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ يٰموسىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ العَزيزُ الحَكيمُ ﴾
موسیٰ! سن بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں غالب(1) با حکمت.
سورہ النمل کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ وَأَلقِ عَصاكَ ۚ فَلَمّا رَءاها تَهتَزُّ كَأَنَّها جانٌّ وَلّىٰ مُدبِرًا وَلَم يُعَقِّب ۚ يٰموسىٰ لا تَخَف إِنّى لا يَخافُ لَدَىَّ المُرسَلونَ ﴾
تو اپنی ﻻٹھی ڈال دے، موسیٰ نے جب اسے ہلتا جلتا دیکھا اس طرح کہ گویا وه ایک سانﭗ ہے تو منھ موڑے ہوئے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پلٹ کر بھی نہ دیکھا، اے موسیٰ! خوف نہ کھا(1) ، میرے حضور میں پیغمبر ڈرا نہیں کرتے.
سورہ النمل کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ إِلّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسنًا بَعدَ سوءٍ فَإِنّى غَفورٌ رَحيمٌ ﴾
لیکن جو لوگ ﻇلم کریں(1) پھر اس کے عوض نیکی کریں اس برائی کے پیچھے تو میں بھی بخشنے واﻻ مہربان ہوں.(2)
سورہ النمل کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ وَأَدخِل يَدَكَ فى جَيبِكَ تَخرُج بَيضاءَ مِن غَيرِ سوءٍ ۖ فى تِسعِ ءايٰتٍ إِلىٰ فِرعَونَ وَقَومِهِ ۚ إِنَّهُم كانوا قَومًا فٰسِقينَ ﴾
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال، وه سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے(1) ، تو نو نشانیاں لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا(2)، یقیناً وه بدکاروں کا گروه ہے.
سورہ النمل کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ فَلَمّا جاءَتهُم ءايٰتُنا مُبصِرَةً قالوا هٰذا سِحرٌ مُبينٌ ﴾
پس جب ان کے پاس آنکھیں کھول دینے والے(1) ہمارے معجزے پہنچے تو وه کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔