صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ النمل کی آیت (77) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحمَةٌ لِلمُؤمِنينَ ﴾
اور یہ قرآن ایمان والوں کے لیے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے.(1)
سورہ النمل کی آیت (78) کی تفسیر
﴿ إِنَّ رَبَّكَ يَقضى بَينَهُم بِحُكمِهِ ۚ وَهُوَ العَزيزُ العَليمُ ﴾
آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا(1) ، وه بڑا ہی غالب اور دانا ہے.
سورہ النمل کی آیت (79) کی تفسیر
﴿ فَتَوَكَّل عَلَى اللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الحَقِّ المُبينِ ﴾
پس آپ یقیناً اللہ ہی پر بھروسہ رکھیے، یقیناً آپ سچے اور کھلے دین پر ہیں.(1)
سورہ النمل کی آیت (80) کی تفسیر
﴿ إِنَّكَ لا تُسمِعُ المَوتىٰ وَلا تُسمِعُ الصُّمَّ الدُّعاءَ إِذا وَلَّوا مُدبِرينَ ﴾
بیشک آپ نہ مُردوں کو سنا سکتے ہیں اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں(1) ، جبکہ وه پیٹھ پھیرے روگرداں جا رہے ہوں.(2)
سورہ النمل کی آیت (81) کی تفسیر
﴿ وَما أَنتَ بِهٰدِى العُمىِ عَن ضَلٰلَتِهِم ۖ إِن تُسمِعُ إِلّا مَن يُؤمِنُ بِـٔايٰتِنا فَهُم مُسلِمونَ ﴾
اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہٹا کر رہنمائی کر سکتے ہیں(1) آپ تو صرف انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان ﻻئے ہیں پھر وه فرمانبردار ہوجاتے ہیں.
سورہ النمل کی آیت (82) کی تفسیر
﴿ ۞ وَإِذا وَقَعَ القَولُ عَلَيهِم أَخرَجنا لَهُم دابَّةً مِنَ الأَرضِ تُكَلِّمُهُم أَنَّ النّاسَ كانوا بِـٔايٰتِنا لا يوقِنونَ ﴾
جب ان کے اوپر عذاب کا وعده ﺛابت ہو جائے گا(1) ، ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا(2) کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے.(3)
سورہ النمل کی آیت (83) کی تفسیر
﴿ وَيَومَ نَحشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوجًا مِمَّن يُكَذِّبُ بِـٔايٰتِنا فَهُم يوزَعونَ ﴾
اور جس دن ہم ہر امت میں سے ان لوگوں کے گروه کو جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے گھیر گھار کر ﻻئیں گے پھر وه سب کے سب الگ کر دیئے جائیں گے.(1)
سورہ النمل کی آیت (84) کی تفسیر
﴿ حَتّىٰ إِذا جاءو قالَ أَكَذَّبتُم بِـٔايٰتى وَلَم تُحيطوا بِها عِلمًا أَمّاذا كُنتُم تَعمَلونَ ﴾
جب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیکہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا(1) ؟ اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟(2)
سورہ النمل کی آیت (85) کی تفسیر
﴿ وَوَقَعَ القَولُ عَلَيهِم بِما ظَلَموا فَهُم لا يَنطِقونَ ﴾
بسبب اس کے کہ انہوں نے ﻇلم کیا تھا ان پر بات جم جائے گی اور وه کچھ بول نہ سکیں گے.(1)
سورہ النمل کی آیت (86) کی تفسیر
﴿ أَلَم يَرَوا أَنّا جَعَلنَا الَّيلَ لِيَسكُنوا فيهِ وَالنَّهارَ مُبصِرًا ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ لِقَومٍ يُؤمِنونَ ﴾
کیا وه دیکھ نہیں رہے ہیں کہ ہم نے رات کو اس لیے بنایا ہے(1) کہ وه اس میں آرام حاصل کرلیں اور دن کو ہم نے دکھلانے واﻻ بنایا ہے، یقیناً اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ایمان ویقین رکھتے ہیں.
سورہ النمل کی آیت (87) کی تفسیر
﴿ وَيَومَ يُنفَخُ فِى الصّورِ فَفَزِعَ مَن فِى السَّمٰوٰتِ وَمَن فِى الأَرضِ إِلّا مَن شاءَ اللَّهُ ۚ وَكُلٌّ أَتَوهُ دٰخِرينَ ﴾
جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے(1) مگر جسے اللہ تعالیٰ چاہے(2)، اور سارے کے سارے عاجز وپست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہوں گے.
سورہ النمل کی آیت (88) کی تفسیر
﴿ وَتَرَى الجِبالَ تَحسَبُها جامِدَةً وَهِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحابِ ۚ صُنعَ اللَّهِ الَّذى أَتقَنَ كُلَّ شَيءٍ ۚ إِنَّهُ خَبيرٌ بِما تَفعَلونَ ﴾
اور آپ پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وه بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے(1) ، یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے(2)، جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وه باخبر ہے.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔