صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (462) از سورہ الزمر

آیات 32 سے 40 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الزمر کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ ۞ فَمَن أَظلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى اللَّهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدقِ إِذ جاءَهُ ۚ أَلَيسَ فى جَهَنَّمَ مَثوًى لِلكٰفِرينَ ﴾

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولے(1) ؟ اور سچا دین جب اس کے پاس آئے تو اسے جھوٹا بتائے(2)؟ کیا ایسے کفار کے لیے جہنم ٹھکانا نہیں ہے؟

سورہ الزمر کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ وَالَّذى جاءَ بِالصِّدقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولٰئِكَ هُمُ المُتَّقونَ ﴾

اور جو سچے دین کو ﻻئے(1) اور جس نے اس کی(2) تصدیق کی یہی لوگ پارسا ہیں.

سورہ الزمر کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ لَهُم ما يَشاءونَ عِندَ رَبِّهِم ۚ ذٰلِكَ جَزاءُ المُحسِنينَ ﴾

ان کے لیے ان کے رب کے پاس (ہر) وه چیز ہے جو یہ چاہیں(1) ، نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے.(2)

سورہ الزمر کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنهُم أَسوَأَ الَّذى عَمِلوا وَيَجزِيَهُم أَجرَهُم بِأَحسَنِ الَّذى كانوا يَعمَلونَ ﴾

تاکہ اللہ تعالیٰ ان سے ان کے برے عملوں کو دور کردے اور جو نیک کام انہوں نے کیے ہیں ان کا اچھا بدلہ عطا فرمائے.

سورہ الزمر کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ أَلَيسَ اللَّهُ بِكافٍ عَبدَهُ ۖ وَيُخَوِّفونَكَ بِالَّذينَ مِن دونِهِ ۚ وَمَن يُضلِلِ اللَّهُ فَما لَهُ مِن هادٍ ﴾

کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں(1) ؟ یہ لوگ آپ کو اللہ کے سوا اوروں سے ڈرا رہے ہیں اور جسے اللہ گمراه کر دےاس کی رہنمائی کرنے واﻻ کوئی نہیں.(2)

سورہ الزمر کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ وَمَن يَهدِ اللَّهُ فَما لَهُ مِن مُضِلٍّ ۗ أَلَيسَ اللَّهُ بِعَزيزٍ ذِى انتِقامٍ ﴾

اور جسے وه ہدایت دے اسے کوئی گمراه کرنے واﻻ نہیں(1) کیا اللہ تعالیٰ غالب اور بدلہ لینے واﻻ نہیں ہے؟(2)

سورہ الزمر کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَلَئِن سَأَلتَهُم مَن خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ لَيَقولُنَّ اللَّهُ ۚ قُل أَفَرَءَيتُم ما تَدعونَ مِن دونِ اللَّهِ إِن أَرادَنِىَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَل هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهِ أَو أَرادَنى بِرَحمَةٍ هَل هُنَّ مُمسِكٰتُ رَحمَتِهِ ۚ قُل حَسبِىَ اللَّهُ ۖ عَلَيهِ يَتَوَكَّلُ المُتَوَكِّلونَ ﴾

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً وه یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے۔ آپ ان سے کہئیے کہ اچھا یہ تو بتاؤ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ تعالی مجھے نقصان پہنچانا چاہے توکیا یہ اس کے نقصان کو ہٹا سکتے ہیں؟ یا اللہ تعالیٰ مجھ پر مہربانی کا اراده کرے تو کیا یہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ آپ کہہ دیں کہ اللہ مجھے کافی ہے(1) ، توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں.(2)

سورہ الزمر کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ قُل يٰقَومِ اعمَلوا عَلىٰ مَكانَتِكُم إِنّى عٰمِلٌ ۖ فَسَوفَ تَعلَمونَ ﴾

کہہ دیجیئے کہ اے میری قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کیے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں(1) ، ابھی ابھی تم جان لوگے.

سورہ الزمر کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ مَن يَأتيهِ عَذابٌ يُخزيهِ وَيَحِلُّ عَلَيهِ عَذابٌ مُقيمٌ ﴾

کہ کس پر رسوا کرنے واﻻ عذاب آتا ہے(1) اور کس پر دائمی مار اور ہمیشگی کی سزا ہوتی ہے.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 458 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 459 آیات : 6 سے 10 صفحہ : 460 آیات : 11 سے 21 صفحہ : 461 آیات : 22 سے 31 صفحہ : 462 آیات : 32 سے 40 صفحہ : 463 آیات : 41 سے 47 صفحہ : 464 آیات : 48 سے 56 صفحہ : 465 آیات : 57 سے 67 صفحہ : 466 آیات : 68 سے 74