صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (465) از سورہ الزمر

آیات 57 سے 67 تک

54 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الزمر کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ أَو تَقولَ لَو أَنَّ اللَّهَ هَدىٰنى لَكُنتُ مِنَ المُتَّقينَ ﴾

یا کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت کرتا تو میں بھی پارسا لوگوں میں ہوتا.(1)

سورہ الزمر کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ أَو تَقولَ حينَ تَرَى العَذابَ لَو أَنَّ لى كَرَّةً فَأَكونَ مِنَ المُحسِنينَ ﴾

یا عذاب کو دیکھ کر کہے کاش! کہ کسی طرح میرا لوٹ جانا ہوجاتا تو میں بھی نیکو کاروں میں ہوجاتا.

سورہ الزمر کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ بَلىٰ قَد جاءَتكَ ءايٰتى فَكَذَّبتَ بِها وَاستَكبَرتَ وَكُنتَ مِنَ الكٰفِرينَ ﴾

ہاں (ہاں) بیشک تیرے پاس میری آیتیں پہنچ چکی تھیں جنہیں تونے جھٹلایا اور غرور وتکبر کیا اور تو تھا ہی کافروں میں.(1)

سورہ الزمر کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ وَيَومَ القِيٰمَةِ تَرَى الَّذينَ كَذَبوا عَلَى اللَّهِ وُجوهُهُم مُسوَدَّةٌ ۚ أَلَيسَ فى جَهَنَّمَ مَثوًى لِلمُتَكَبِّرينَ ﴾

اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاه ہوگئے ہوں گے(1) کیا تکبر کرنے والوں کاٹھکانا جہنم میں نہیں؟(2)

سورہ الزمر کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ وَيُنَجِّى اللَّهُ الَّذينَ اتَّقَوا بِمَفازَتِهِم لا يَمَسُّهُمُ السّوءُ وَلا هُم يَحزَنونَ ﴾

اور جن لوگوں نے پرہیزگاری کی انہیں اللہ تعالیٰ ان کی کامیابی کے ساتھ بچا لے(1) گا، انہیں کوئی دکھ چھو بھی نہ سکے گا اور نہ وه کسی طرح غمگین ہوں گے.(2)

سورہ الزمر کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ اللَّهُ خٰلِقُ كُلِّ شَيءٍ ۖ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ وَكيلٌ ﴾

اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے واﻻ ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے.(1)

سورہ الزمر کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ لَهُ مَقاليدُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۗ وَالَّذينَ كَفَروا بِـٔايٰتِ اللَّهِ أُولٰئِكَ هُمُ الخٰسِرونَ ﴾

آسمانوں اور زمین کی کنجیوں کامالک وہی ہے(1) جن جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا وہی خساره پانے والے ہیں.(2)

سورہ الزمر کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ قُل أَفَغَيرَ اللَّهِ تَأمُرونّى أَعبُدُ أَيُّهَا الجٰهِلونَ ﴾

آپ کہہ دیجئے اے جاہلو! کیا تم مجھ سے اللہ کے سوا اوروں کی عبادت کو کہتے ہو.(1)

سورہ الزمر کی آیت (65) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أوحِىَ إِلَيكَ وَإِلَى الَّذينَ مِن قَبلِكَ لَئِن أَشرَكتَ لَيَحبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكونَنَّ مِنَ الخٰسِرينَ ﴾

یقیناً تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے (کے تمام نبیوں) کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہو جائے گا اور بالیقین تو زیاںکاروں میں سے ہوجائے گا.(1)

سورہ الزمر کی آیت (66) کی تفسیر

﴿ بَلِ اللَّهَ فَاعبُد وَكُن مِنَ الشّٰكِرينَ ﴾

بلکہ تو اللہ ہی کی عبادت کر(1) اور شکر کرنے والوں میں سے ہو جا.

سورہ الزمر کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ وَما قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدرِهِ وَالأَرضُ جَميعًا قَبضَتُهُ يَومَ القِيٰمَةِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطوِيّٰتٌ بِيَمينِهِ ۚ سُبحٰنَهُ وَتَعٰلىٰ عَمّا يُشرِكونَ ﴾

اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہئے تھی نہیں کی(1) ، ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے(2)، وه پاک اور برتر ہے ہر اس چیز سے جسے لوگ اس کا شریک بنائیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 458 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 459 آیات : 6 سے 10 صفحہ : 460 آیات : 11 سے 21 صفحہ : 461 آیات : 22 سے 31 صفحہ : 462 آیات : 32 سے 40 صفحہ : 463 آیات : 41 سے 47 صفحہ : 464 آیات : 48 سے 56 صفحہ : 465 آیات : 57 سے 67 صفحہ : 466 آیات : 68 سے 74