صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (97) از سورہ النساء

آیات 114 سے 121 تک

144 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (114) کی تفسیر

﴿ ۞ لا خَيرَ فى كَثيرٍ مِن نَجوىٰهُم إِلّا مَن أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَو مَعروفٍ أَو إِصلٰحٍ بَينَ النّاسِ ۚ وَمَن يَفعَل ذٰلِكَ ابتِغاءَ مَرضاتِ اللَّهِ فَسَوفَ نُؤتيهِ أَجرًا عَظيمًا ﴾

ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی خیر نہیں(1) ، ہاں! بھلائی اس کے مشورے میں ہے جو خیرات کا یا نیک بات کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم کرے(2) اور جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے ارادے سے یہ کام کرے(3) اسے ہم یقیناً بہت بڑا ﺛواب دیں گے۔

سورہ النساء کی آیت (115) کی تفسیر

﴿ وَمَن يُشاقِقِ الرَّسولَ مِن بَعدِ ما تَبَيَّنَ لَهُ الهُدىٰ وَيَتَّبِع غَيرَ سَبيلِ المُؤمِنينَ نُوَلِّهِ ما تَوَلّىٰ وَنُصلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَساءَت مَصيرًا ﴾

جو شخص باوجود راه ہدایت کے واضح ہو جانے کے بھی رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کا خلاف کرے اور تمام مومنوں کی راه چھوڑ کر چلے، ہم اسے ادھر ہی متوجہ کردیں گے جدھر وه خود متوجہ ہو اور دوزخ میں ڈال دیں گے(1) ، وه پہنچنے کی بہت ہی بری جگہ ہے۔

سورہ النساء کی آیت (116) کی تفسیر

﴿ إِنَّ اللَّهَ لا يَغفِرُ أَن يُشرَكَ بِهِ وَيَغفِرُ ما دونَ ذٰلِكَ لِمَن يَشاءُ ۚ وَمَن يُشرِك بِاللَّهِ فَقَد ضَلَّ ضَلٰلًا بَعيدًا ﴾

اسے اللہ تعالیٰ قطعاً نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک مقرر کیا جائے، ہاں شرک کے علاوه گناه جس کے چاہے معاف فرما دیتا ہے اور اللہ کے ساتھ شریک کرنے واﻻ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا۔

سورہ النساء کی آیت (117) کی تفسیر

﴿ إِن يَدعونَ مِن دونِهِ إِلّا إِنٰثًا وَإِن يَدعونَ إِلّا شَيطٰنًا مَريدًا ﴾

یہ تو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں(1) اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں۔(2)

سورہ النساء کی آیت (118) کی تفسیر

﴿ لَعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِن عِبادِكَ نَصيبًا مَفروضًا ﴾

جسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شده حصہ لے کر رہوں گا۔(1)

سورہ النساء کی آیت (119) کی تفسیر

﴿ وَلَأُضِلَّنَّهُم وَلَأُمَنِّيَنَّهُم وَلَءامُرَنَّهُم فَلَيُبَتِّكُنَّ ءاذانَ الأَنعٰمِ وَلَءامُرَنَّهُم فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلقَ اللَّهِ ۚ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيطٰنَ وَلِيًّا مِن دونِ اللَّهِ فَقَد خَسِرَ خُسرانًا مُبينًا ﴾

اور انہیں راه سے بہکاتا رہوں گا اور باطل امیدیں دﻻتا رہوں گا(1) اور انہیں سکھاؤں گا کہ جانوروں کی کان چیر دیں(2)، اور ان سے کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑ دیں(3)، سنو! جو شخص اللہ کو چھوڑ کرشیطان کو اپنا رفیق بنائے گا وه صریح نقصان میں ڈوبے گا۔

سورہ النساء کی آیت (120) کی تفسیر

﴿ يَعِدُهُم وَيُمَنّيهِم ۖ وَما يَعِدُهُمُ الشَّيطٰنُ إِلّا غُرورًا ﴾

وه ان سے زبانی وعدے کرتا رہے گا، اور سبز باغ دکھاتا رہے گا، (مگر یاد رکھو!) شیطان کے جو وعدے ان سے ہیں وه سراسر فریب کاریاں ہیں۔

سورہ النساء کی آیت (121) کی تفسیر

﴿ أُولٰئِكَ مَأوىٰهُم جَهَنَّمُ وَلا يَجِدونَ عَنها مَحيصًا ﴾

یہ وه لوگ ہیں جن کی جگہ جہنم ہے، جہاں سے انہیں چھٹکارا نہ ملے گا۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 77 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 78 آیات : 7 سے 11 صفحہ : 79 آیات : 12 سے 14 صفحہ : 80 آیات : 15 سے 19 صفحہ : 81 آیات : 20 سے 23 صفحہ : 82 آیات : 24 سے 26 صفحہ : 83 آیات : 27 سے 33 صفحہ : 84 آیات : 34 سے 37 صفحہ : 85 آیات : 38 سے 44 صفحہ : 86 آیات : 45 سے 51 صفحہ : 87 آیات : 52 سے 59 صفحہ : 88 آیات : 60 سے 65 صفحہ : 89 آیات : 66 سے 74 صفحہ : 90 آیات : 75 سے 79 صفحہ : 91 آیات : 80 سے 86 صفحہ : 92 آیات : 87 سے 91 صفحہ : 93 آیات : 92 سے 94 صفحہ : 94 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 95 آیات : 102 سے 105 صفحہ : 96 آیات : 106 سے 113 صفحہ : 97 آیات : 114 سے 121 صفحہ : 98 آیات : 122 سے 127 صفحہ : 99 آیات : 128 سے 134 صفحہ : 100 آیات : 135 سے 140 صفحہ : 101 آیات : 141 سے 147 صفحہ : 102 آیات : 148 سے 154 صفحہ : 103 آیات : 155 سے 162 صفحہ : 104 آیات : 163 سے 170 صفحہ : 105 آیات : 171 سے 175 صفحہ : 106 آیات : 176 سے 176