صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (99) از سورہ النساء

آیات 128 سے 134 تک

139 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (128) کی تفسیر

﴿ وَإِنِ امرَأَةٌ خافَت مِن بَعلِها نُشوزًا أَو إِعراضًا فَلا جُناحَ عَلَيهِما أَن يُصلِحا بَينَهُما صُلحًا ۚ وَالصُّلحُ خَيرٌ ۗ وَأُحضِرَتِ الأَنفُسُ الشُّحَّ ۚ وَإِن تُحسِنوا وَتَتَّقوا فَإِنَّ اللَّهَ كانَ بِما تَعمَلونَ خَبيرًا ﴾

اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی بد دماغی اور بے پرواہی کا خوف ہو تو دونوں آپس میں جو صلح کر لیں اس میں کسی پر کوئی گناه نہیں(1) ۔ صلح بہت بہتر چیز ہے، طمع ہر ہر نفس میں شامل کر دی گئی ہے(2)۔ اگر تم اچھا سلوک کرو اور پرہیزگاری کرو تو تم جو کر رہے ہو اس پر اللہ تعالیٰ پوری طرح خبردار ہے۔

سورہ النساء کی آیت (129) کی تفسیر

﴿ وَلَن تَستَطيعوا أَن تَعدِلوا بَينَ النِّساءِ وَلَو حَرَصتُم ۖ فَلا تَميلوا كُلَّ المَيلِ فَتَذَروها كَالمُعَلَّقَةِ ۚ وَإِن تُصلِحوا وَتَتَّقوا فَإِنَّ اللَّهَ كانَ غَفورًا رَحيمًا ﴾

تم سے یہ تو کبھی نہ ہو سکے گا کہ اپنی تمام بیویوں میں ہر طرح عدل کرو، گو تم اس کی کتنی ہی خواہش وکوشش کر لو، اس لئے بالکل ہی ایک کی طرف مائل ہو کر دوسری کو ادھڑ لٹکتی ہوئی نہ چھوڑو(1) اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو، بے شک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت واﻻ ہے۔

سورہ النساء کی آیت (130) کی تفسیر

﴿ وَإِن يَتَفَرَّقا يُغنِ اللَّهُ كُلًّا مِن سَعَتِهِ ۚ وَكانَ اللَّهُ وٰسِعًا حَكيمًا ﴾

اور اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا(1) ، اللہ تعالیٰ وسعت واﻻ حکمت واﻻ ہے۔

سورہ النساء کی آیت (131) کی تفسیر

﴿ وَلِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ وَلَقَد وَصَّينَا الَّذينَ أوتُوا الكِتٰبَ مِن قَبلِكُم وَإِيّاكُم أَنِ اتَّقُوا اللَّهَ ۚ وَإِن تَكفُروا فَإِنَّ لِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّهُ غَنِيًّا حَميدًا ﴾

زمین اور آسمانوں کی ہر ہر چیز اللہ تعالیٰ ہی کی ملکیت میں ہے اور واقعی ہم نے ان لوگوں کو جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے تھے اور تم کو بھی یہی حکم کیا ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو تو یاد رکھو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بہت بے نیاز اور تعریف کیا گیا ہے۔

سورہ النساء کی آیت (132) کی تفسیر

﴿ وَلِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ وَكيلًا ﴾

اللہ کے اختیار میں ہیں آسمانوں کی سب چیزیں اور زمین کی بھی اور اللہ کار ساز کافی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (133) کی تفسیر

﴿ إِن يَشَأ يُذهِبكُم أَيُّهَا النّاسُ وَيَأتِ بِـٔاخَرينَ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَلىٰ ذٰلِكَ قَديرًا ﴾

اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وه تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے، اللہ تعالیٰ اس پرپوری قدرت رکھنے واﻻ ہے۔(1)

سورہ النساء کی آیت (134) کی تفسیر

﴿ مَن كانَ يُريدُ ثَوابَ الدُّنيا فَعِندَ اللَّهِ ثَوابُ الدُّنيا وَالءاخِرَةِ ۚ وَكانَ اللَّهُ سَميعًا بَصيرًا ﴾

جو شخص دنیا کا ﺛواب چاہتا ہو تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالیٰ کے پاس تو دنیا اور آخرت (دونوں) کا ﺛواب موجود ہے(1) اور اللہ تعالیٰ بہت سننے واﻻ اور خوب دیکھنے واﻻ ہے۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 77 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 78 آیات : 7 سے 11 صفحہ : 79 آیات : 12 سے 14 صفحہ : 80 آیات : 15 سے 19 صفحہ : 81 آیات : 20 سے 23 صفحہ : 82 آیات : 24 سے 26 صفحہ : 83 آیات : 27 سے 33 صفحہ : 84 آیات : 34 سے 37 صفحہ : 85 آیات : 38 سے 44 صفحہ : 86 آیات : 45 سے 51 صفحہ : 87 آیات : 52 سے 59 صفحہ : 88 آیات : 60 سے 65 صفحہ : 89 آیات : 66 سے 74 صفحہ : 90 آیات : 75 سے 79 صفحہ : 91 آیات : 80 سے 86 صفحہ : 92 آیات : 87 سے 91 صفحہ : 93 آیات : 92 سے 94 صفحہ : 94 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 95 آیات : 102 سے 105 صفحہ : 96 آیات : 106 سے 113 صفحہ : 97 آیات : 114 سے 121 صفحہ : 98 آیات : 122 سے 127 صفحہ : 99 آیات : 128 سے 134 صفحہ : 100 آیات : 135 سے 140 صفحہ : 101 آیات : 141 سے 147 صفحہ : 102 آیات : 148 سے 154 صفحہ : 103 آیات : 155 سے 162 صفحہ : 104 آیات : 163 سے 170 صفحہ : 105 آیات : 171 سے 175 صفحہ : 106 آیات : 176 سے 176