صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الطور کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ وَٱلطُّورِ ﴾
قسم ہے طور کی.(1)
سورہ الطور کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ وَكِتَٰبٍۢ مَّسْطُورٍۢ ﴾
اور لکھی ہوئی کتاب کی.(1)
سورہ الطور کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ فِى رَقٍّۢ مَّنشُورٍۢ ﴾
جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.(1)
سورہ الطور کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ وَٱلْبَيْتِ ٱلْمَعْمُورِ ﴾
اورآباد گھر کی.(1)
سورہ الطور کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ ﴾
اور اونچی چھت کی.(1)
سورہ الطور کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ وَٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ ﴾
اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.(1)
سورہ الطور کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٌۭ ﴾
بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.
سورہ الطور کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٍۢ ﴾
اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.(1)
سورہ الطور کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًۭا ﴾
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.(1)
سورہ الطور کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ وَتَسِيرُ ٱلْجِبَالُ سَيْرًۭا ﴾
اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.
سورہ الطور کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ فَوَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴾
اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.
سورہ الطور کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ ٱلَّذِينَ هُمْ فِى خَوْضٍۢ يَلْعَبُونَ ﴾
جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.(1)
سورہ الطور کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا ﴾
جس دن وه دھکے دے(1) دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.
سورہ الطور کی آیت (14) کی تفسیر
﴿ هَٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ ﴾
یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔