صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (524) از سورہ الطور

آیات 15 سے 31 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الطور کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ أَفَسِحْرٌ هَٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ ﴾

(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے(1) ؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.(2)

سورہ الطور کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ ٱصْلَوْهَا فَٱصْبِرُوٓا۟ أَوْ لَا تَصْبِرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴾

جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.

سورہ الطور کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍۢ وَنَعِيمٍۢ ﴾

یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں.

سورہ الطور کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ فَٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ ﴾

جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں(1) ، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.

سورہ الطور کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴾

تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.(1)

سورہ الطور کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍۢ مَّصْفُوفَةٍۢ ۖ وَزَوَّجْنَٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ ﴾

برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے(1) ۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.

سورہ الطور کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَٰنٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَآ أَلَتْنَٰهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَىْءٍۢ ۚ كُلُّ ٱمْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌۭ ﴾

اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے(1) ، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.(2)

سورہ الطور کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ وَأَمْدَدْنَٰهُم بِفَٰكِهَةٍۢ وَلَحْمٍۢ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ﴾

ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.(1)

سورہ الطور کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًۭا لَّا لَغْوٌۭ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌۭ ﴾

(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے(1) جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.(2)

سورہ الطور کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ ۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌۭ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌۭ مَّكْنُونٌۭ ﴾

اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.(1)

سورہ الطور کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ﴾

اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے.(1)

سورہ الطور کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىٓ أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ ﴾

کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے.(1)

سورہ الطور کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ ﴾

پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا.(1)

سورہ الطور کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْبَرُّ ٱلرَّحِيمُ ﴾

ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے(1) ، بیشک وه محسن اور مہربان ہے.

سورہ الطور کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ فَذَكِّرْ فَمَآ أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍۢ وَلَا مَجْنُونٍ ﴾

تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ.(1)

سورہ الطور کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌۭ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ ٱلْمَنُونِ ﴾

کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں.(1)

سورہ الطور کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ قُلْ تَرَبَّصُوا۟ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُتَرَبِّصِينَ ﴾

کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 523 آیات : 1 سے 14 صفحہ : 524 آیات : 15 سے 31 صفحہ : 525 آیات : 32 سے 49