صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (207) از سورہ التوبہ

آیات 123 سے 129 تک

95 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ التوبہ کی آیت (123) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا قٰتِلُوا الَّذينَ يَلونَكُم مِنَ الكُفّارِ وَليَجِدوا فيكُم غِلظَةً ۚ وَاعلَموا أَنَّ اللَّهَ مَعَ المُتَّقينَ ﴾

اے ایمان والو! ان کفار سے لڑو جو تمہارے آس پاس ہیں(1) اور ان کو تمہارے اندر سختی پانا چاہئے(2)۔ اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ متقی لوگوں کے ساتھ ہے۔

سورہ التوبہ کی آیت (124) کی تفسیر

﴿ وَإِذا ما أُنزِلَت سورَةٌ فَمِنهُم مَن يَقولُ أَيُّكُم زادَتهُ هٰذِهِ إيمٰنًا ۚ فَأَمَّا الَّذينَ ءامَنوا فَزادَتهُم إيمٰنًا وَهُم يَستَبشِرونَ ﴾

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان کو زیاده کیا ہے(1) ، سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان کو زیاده کیا ہے اور وه خوش ہورہے ہیں۔(2)

سورہ التوبہ کی آیت (125) کی تفسیر

﴿ وَأَمَّا الَّذينَ فى قُلوبِهِم مَرَضٌ فَزادَتهُم رِجسًا إِلىٰ رِجسِهِم وَماتوا وَهُم كٰفِرونَ ﴾

اور جن کے دلوں میں روگ ہے اس سورت نے ان میں ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اور وه حالت کفر ہی میں مر گئے۔(1)

سورہ التوبہ کی آیت (126) کی تفسیر

﴿ أَوَلا يَرَونَ أَنَّهُم يُفتَنونَ فى كُلِّ عامٍ مَرَّةً أَو مَرَّتَينِ ثُمَّ لا يَتوبونَ وَلا هُم يَذَّكَّرونَ ﴾

اور کیا ان کو نہیں دکھلائی دیتا کہ یہ لوگ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنستے رہتے ہیں(1) پھر بھی نہ توبہ کرتے اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں۔

سورہ التوبہ کی آیت (127) کی تفسیر

﴿ وَإِذا ما أُنزِلَت سورَةٌ نَظَرَ بَعضُهُم إِلىٰ بَعضٍ هَل يَرىٰكُم مِن أَحَدٍ ثُمَّ انصَرَفوا ۚ صَرَفَ اللَّهُ قُلوبَهُم بِأَنَّهُم قَومٌ لا يَفقَهونَ ﴾

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ایک دوسرے کو دیکھنے لگتے ہیں کہ تم کو کوئی دیکھتا تو نہیں پھر چل دیتے ہیں(1) اللہ تعالیٰ نے ان کا دل پھیر دیا ہے اس وجہ سے کہ وه بے سمجھ لوگ ہیں۔(2)

سورہ التوبہ کی آیت (128) کی تفسیر

﴿ لَقَد جاءَكُم رَسولٌ مِن أَنفُسِكُم عَزيزٌ عَلَيهِ ما عَنِتُّم حَريصٌ عَلَيكُم بِالمُؤمِنينَ رَءوفٌ رَحيمٌ ﴾

تمہارے پاس ایک ایسے پیغمبر تشریف ﻻئے ہیں جو تمہاری جنس سے ہیں(1) جن کو تمہاری مضرت کی بات نہایت گراں گزرتی ہے(2) جو تمہاری منفعت کے بڑے خواہش مند رہتے ہیں(3) ایمان والوں کے ساتھ بڑے ہی شفیق اور مہربان ہیں۔(4)

سورہ التوبہ کی آیت (129) کی تفسیر

﴿ فَإِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِىَ اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۖ عَلَيهِ تَوَكَّلتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ العَرشِ العَظيمِ ﴾

پھر اگر رو گردانی کریں(1) تو آپ کہہ دیجیئے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے(2)، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وه بڑے عرش کا مالک ہے۔(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 187 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 188 آیات : 7 سے 13 صفحہ : 189 آیات : 14 سے 20 صفحہ : 190 آیات : 21 سے 26 صفحہ : 191 آیات : 27 سے 31 صفحہ : 192 آیات : 32 سے 36 صفحہ : 193 آیات : 37 سے 40 صفحہ : 194 آیات : 41 سے 47 صفحہ : 195 آیات : 48 سے 54 صفحہ : 196 آیات : 55 سے 61 صفحہ : 197 آیات : 62 سے 68 صفحہ : 198 آیات : 69 سے 72 صفحہ : 199 آیات : 73 سے 79 صفحہ : 200 آیات : 80 سے 86 صفحہ : 201 آیات : 87 سے 93 صفحہ : 202 آیات : 94 سے 99 صفحہ : 203 آیات : 100 سے 106 صفحہ : 204 آیات : 107 سے 111 صفحہ : 205 آیات : 112 سے 117 صفحہ : 206 آیات : 118 سے 122 صفحہ : 207 آیات : 123 سے 129