صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ طٰہٰ کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ وَأَنَا اختَرتُكَ فَاستَمِع لِما يوحىٰ ﴾
اور میں نے تجھے منتخب کر لیا(1) اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن.
سورہ طٰہٰ کی آیت (14) کی تفسیر
﴿ إِنَّنى أَنَا اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا أَنا۠ فَاعبُدنى وَأَقِمِ الصَّلوٰةَ لِذِكرى ﴾
بیشک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا عبادت کے ﻻئق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر(1) ، اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ.(2)
سورہ طٰہٰ کی آیت (15) کی تفسیر
﴿ إِنَّ السّاعَةَ ءاتِيَةٌ أَكادُ أُخفيها لِتُجزىٰ كُلُّ نَفسٍ بِما تَسعىٰ ﴾
قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیده رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وه بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو.
سورہ طٰہٰ کی آیت (16) کی تفسیر
﴿ فَلا يَصُدَّنَّكَ عَنها مَن لا يُؤمِنُ بِها وَاتَّبَعَ هَوىٰهُ فَتَردىٰ ﴾
پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو، ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (17) کی تفسیر
﴿ وَما تِلكَ بِيَمينِكَ يٰموسىٰ ﴾
اے موسیٰ! تیرے اس دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟
سورہ طٰہٰ کی آیت (18) کی تفسیر
﴿ قالَ هِىَ عَصاىَ أَتَوَكَّؤُا۟ عَلَيها وَأَهُشُّ بِها عَلىٰ غَنَمى وَلِىَ فيها مَـٔارِبُ أُخرىٰ ﴾
جواب دیا کہ یہ میری ﻻٹھی ہے، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں.
سورہ طٰہٰ کی آیت (19) کی تفسیر
﴿ قالَ أَلقِها يٰموسىٰ ﴾
فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (20) کی تفسیر
﴿ فَأَلقىٰها فَإِذا هِىَ حَيَّةٌ تَسعىٰ ﴾
ڈالتے ہی وه سانﭗ بن کر دوڑنے لگی
سورہ طٰہٰ کی آیت (21) کی تفسیر
﴿ قالَ خُذها وَلا تَخَف ۖ سَنُعيدُها سيرَتَهَا الأولىٰ ﴾
فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (22) کی تفسیر
﴿ وَاضمُم يَدَكَ إِلىٰ جَناحِكَ تَخرُج بَيضاءَ مِن غَيرِ سوءٍ ءايَةً أُخرىٰ ﴾
اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال لے تو وه سفید چمکتا ہوا ہو کر نکلے گا، لیکن بغیر کسی عیب (اور روگ) کے(1) یہ دوسرا معجزه ہے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (23) کی تفسیر
﴿ لِنُرِيَكَ مِن ءايٰتِنَا الكُبرَى ﴾
یہ اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھانا چاہتے ہیں.
سورہ طٰہٰ کی آیت (24) کی تفسیر
﴿ اذهَب إِلىٰ فِرعَونَ إِنَّهُ طَغىٰ ﴾
اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (25) کی تفسیر
﴿ قالَ رَبِّ اشرَح لى صَدرى ﴾
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (26) کی تفسیر
﴿ وَيَسِّر لى أَمرى ﴾
اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (27) کی تفسیر
﴿ وَاحلُل عُقدَةً مِن لِسانى ﴾
اور میری زبان کی گره بھی کھول دے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (28) کی تفسیر
﴿ يَفقَهوا قَولى ﴾
تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.
سورہ طٰہٰ کی آیت (29) کی تفسیر
﴿ وَاجعَل لى وَزيرًا مِن أَهلى ﴾
اور میرا وزیر میرے کنبے میں سے کر دے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (30) کی تفسیر
﴿ هٰرونَ أَخِى ﴾
یعنی میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو.
سورہ طٰہٰ کی آیت (31) کی تفسیر
﴿ اشدُد بِهِ أَزرى ﴾
تو اس سے میری کمر کس دے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (32) کی تفسیر
﴿ وَأَشرِكهُ فى أَمرى ﴾
اور اسے میرا شریک کار کر دے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (33) کی تفسیر
﴿ كَى نُسَبِّحَكَ كَثيرًا ﴾
تاکہ ہم دونوں بکثرت تیری تسبیح بیان کریں.
سورہ طٰہٰ کی آیت (34) کی تفسیر
﴿ وَنَذكُرَكَ كَثيرًا ﴾
اور بکثرت تیری یاد کریں.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (35) کی تفسیر
﴿ إِنَّكَ كُنتَ بِنا بَصيرًا ﴾
بیشک تو ہمیں خوب دیکھنے بھالنے واﻻ ہے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (36) کی تفسیر
﴿ قالَ قَد أوتيتَ سُؤلَكَ يٰموسىٰ ﴾
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سواﻻت پورے کر دیئے گئے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (37) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد مَنَنّا عَلَيكَ مَرَّةً أُخرىٰ ﴾
ہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔