صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (320) از سورہ طٰہٰ

آیات 114 سے 125 تک

61 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ طٰہٰ کی آیت (114) کی تفسیر

﴿ فَتَعٰلَى اللَّهُ المَلِكُ الحَقُّ ۗ وَلا تَعجَل بِالقُرءانِ مِن قَبلِ أَن يُقضىٰ إِلَيكَ وَحيُهُ ۖ وَقُل رَبِّ زِدنى عِلمًا ﴾

پس اللہ عالی شان واﻻ سچا اور حقیقی بادشاه(1) ہے۔ تو قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کر اس سے پہلے کہ تیری طرف جو وحی کی جاتی ہے وه پوری کی جائے(2)، ہاں یہ دعا کر کہ پروردگار! میرا علم بڑھا.(3)

سورہ طٰہٰ کی آیت (115) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد عَهِدنا إِلىٰ ءادَمَ مِن قَبلُ فَنَسِىَ وَلَم نَجِد لَهُ عَزمًا ﴾

ہم نے آدم کو پہلے ہی تاکیدی حکم دیا تھا لیکن وه بھول گیا اور ہم نے اس میں کوئی عزم نہیں پایا.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (116) کی تفسیر

﴿ وَإِذ قُلنا لِلمَلٰئِكَةِ اسجُدوا لِءادَمَ فَسَجَدوا إِلّا إِبليسَ أَبىٰ ﴾

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجده کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا، اس نے صاف انکار کر دیا.

سورہ طٰہٰ کی آیت (117) کی تفسیر

﴿ فَقُلنا يٰـٔادَمُ إِنَّ هٰذا عَدُوٌّ لَكَ وَلِزَوجِكَ فَلا يُخرِجَنَّكُما مِنَ الجَنَّةِ فَتَشقىٰ ﴾

تو ہم نے کہا اے آدم! یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے (خیال رکھنا) ایسا نہ ہو کہ وه تم دونوں کو جنت سے نکلوا دے کہ تو مصیبت میں پڑ جائے.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (118) کی تفسیر

﴿ إِنَّ لَكَ أَلّا تَجوعَ فيها وَلا تَعرىٰ ﴾

یہاں تو تجھے یہ آرام ہے کہ نہ تو بھوکا ہوتا ہے نہ ننگا.

سورہ طٰہٰ کی آیت (119) کی تفسیر

﴿ وَأَنَّكَ لا تَظمَؤُا۟ فيها وَلا تَضحىٰ ﴾

اور نہ تو یہاں پیاسا ہوتا ہے نہ دھوپ سے تکلیف اٹھاتا ہے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (120) کی تفسیر

﴿ فَوَسوَسَ إِلَيهِ الشَّيطٰنُ قالَ يٰـٔادَمُ هَل أَدُلُّكَ عَلىٰ شَجَرَةِ الخُلدِ وَمُلكٍ لا يَبلىٰ ﴾

لیکن شیطان نے اسے وسوسہ ڈاﻻ، کہنے لگا کہ میں تجھے دائمی زندگی کا درخت اور بادشاہت بتلاؤں کہ جو کبھی پرانی نہ ہو.

سورہ طٰہٰ کی آیت (121) کی تفسیر

﴿ فَأَكَلا مِنها فَبَدَت لَهُما سَوءٰتُهُما وَطَفِقا يَخصِفانِ عَلَيهِما مِن وَرَقِ الجَنَّةِ ۚ وَعَصىٰ ءادَمُ رَبَّهُ فَغَوىٰ ﴾

چنانچہ ان دونوں نے اس درخت سے کچھ کھا لیا پس ان کے ستر کھل گئے اور بہشت کے پتے اپنے اوپر ٹانکنے لگے۔ آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب کی نافرمانی کی، پس بہک گیا.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (122) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ اجتَبٰهُ رَبُّهُ فَتابَ عَلَيهِ وَهَدىٰ ﴾

پھر اس کے رب نے نوازا، اس کی توبہ قبول کی اور اس کی رہنمائی کی.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (123) کی تفسیر

﴿ قالَ اهبِطا مِنها جَميعًا ۖ بَعضُكُم لِبَعضٍ عَدُوٌّ ۖ فَإِمّا يَأتِيَنَّكُم مِنّى هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُداىَ فَلا يَضِلُّ وَلا يَشقىٰ ﴾

فرمایا، تم دونوں یہاں سےاتر جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو، اب تمہارے پاس کبھی میری طرف سے ہدایت پہنچے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے نہ تو وه بہکے گا نہ تکلیف میں پڑے گا.

سورہ طٰہٰ کی آیت (124) کی تفسیر

﴿ وَمَن أَعرَضَ عَن ذِكرى فَإِنَّ لَهُ مَعيشَةً ضَنكًا وَنَحشُرُهُ يَومَ القِيٰمَةِ أَعمىٰ ﴾

اور (ہاں) جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی(1) ، اور ہم اسے بروز قیامت اندھا کر کے اٹھائیں گے.(2)

سورہ طٰہٰ کی آیت (125) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ لِمَ حَشَرتَنى أَعمىٰ وَقَد كُنتُ بَصيرًا ﴾

وه کہے گا کہ الٰہی! مجھے تو نے اندھا بنا کر کیوں اٹھایا؟ حاﻻنکہ میں تو دیکھتا بھالتا تھا.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 312 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 313 آیات : 13 سے 37 صفحہ : 314 آیات : 38 سے 51 صفحہ : 315 آیات : 52 سے 64 صفحہ : 316 آیات : 65 سے 76 صفحہ : 317 آیات : 77 سے 87 صفحہ : 318 آیات : 88 سے 98 صفحہ : 319 آیات : 99 سے 113 صفحہ : 320 آیات : 114 سے 125 صفحہ : 321 آیات : 126 سے 135