صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ طٰہٰ کی آیت (99) کی تفسیر
﴿ كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيكَ مِن أَنباءِ ما قَد سَبَقَ ۚ وَقَد ءاتَينٰكَ مِن لَدُنّا ذِكرًا ﴾
اسی طرح ہم تیرے(1) سامنے پہلے کی گزری ہوئی وارداتیں بیان فرما رہے ہیں اور یقیناً ہم تجھے اپنے پاس سے نصیحت عطا فرما چکے ہیں.(2)
سورہ طٰہٰ کی آیت (100) کی تفسیر
﴿ مَن أَعرَضَ عَنهُ فَإِنَّهُ يَحمِلُ يَومَ القِيٰمَةِ وِزرًا ﴾
اس سے جو منھ پھیر لے گا(1) وه یقیناً قیامت کے دن اپنا بھاری بوجھ ﻻدے ہوئے ہوگا.(2)
سورہ طٰہٰ کی آیت (101) کی تفسیر
﴿ خٰلِدينَ فيهِ ۖ وَساءَ لَهُم يَومَ القِيٰمَةِ حِملًا ﴾
جس میں ہمیشہ ہی رہے گا(1) ، اور ان کے لئے قیامت کے دن (بڑا) برا بوجھ ہے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (102) کی تفسیر
﴿ يَومَ يُنفَخُ فِى الصّورِ ۚ وَنَحشُرُ المُجرِمينَ يَومَئِذٍ زُرقًا ﴾
جس دن صور(1) پھونکا جائے گا اور گناه گاروں کو ہم اس دن (دہشت کی وجہ سے) نیلی پیلی آنکھوں کے ساتھ گھیر ﻻئیں گے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (103) کی تفسیر
﴿ يَتَخٰفَتونَ بَينَهُم إِن لَبِثتُم إِلّا عَشرًا ﴾
وه آپس میں چپکے چپکے کہہ رہے(1) ہوں گے کہ ہم تو (دنیا میں) صرف دس دن ہی رہے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (104) کی تفسیر
﴿ نَحنُ أَعلَمُ بِما يَقولونَ إِذ يَقولُ أَمثَلُهُم طَريقَةً إِن لَبِثتُم إِلّا يَومًا ﴾
جوکچھ وه کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیاده اچھی راه(1) واﻻ کہہ رہا ہو گا کہ تم تو صرف ایک ہی دن رہے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (105) کی تفسیر
﴿ وَيَسـَٔلونَكَ عَنِ الجِبالِ فَقُل يَنسِفُها رَبّى نَسفًا ﴾
وه آپ سے پہاڑوں کی نسبت سوال کرتے ہیں، تو آپ کہہ دیں کہ انہیں میرا رب ریزه ریزه کر کے اڑا دے گا.
سورہ طٰہٰ کی آیت (106) کی تفسیر
﴿ فَيَذَرُها قاعًا صَفصَفًا ﴾
اور زمین کو بالکل ہموار صاف میدان کر کے چھوڑے گا.
سورہ طٰہٰ کی آیت (107) کی تفسیر
﴿ لا تَرىٰ فيها عِوَجًا وَلا أَمتًا ﴾
جس میں تو نہ کہیں موڑ دیکھے گا نہ اونچ نیچ.
سورہ طٰہٰ کی آیت (108) کی تفسیر
﴿ يَومَئِذٍ يَتَّبِعونَ الدّاعِىَ لا عِوَجَ لَهُ ۖ وَخَشَعَتِ الأَصواتُ لِلرَّحمٰنِ فَلا تَسمَعُ إِلّا هَمسًا ﴾
جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں(1) گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی(2) اور اللہ رحمنٰ کے سامنے تمام آوازیں پست ہو جائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا.(3)
سورہ طٰہٰ کی آیت (109) کی تفسیر
﴿ يَومَئِذٍ لا تَنفَعُ الشَّفٰعَةُ إِلّا مَن أَذِنَ لَهُ الرَّحمٰنُ وَرَضِىَ لَهُ قَولًا ﴾
اس دن سفارش کچھ کام نہیں آئے گی مگر جسے رحمنٰ حکم دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (110) کی تفسیر
﴿ يَعلَمُ ما بَينَ أَيديهِم وَما خَلفَهُم وَلا يُحيطونَ بِهِ عِلمًا ﴾
جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (111) کی تفسیر
﴿ ۞ وَعَنَتِ الوُجوهُ لِلحَىِّ القَيّومِ ۖ وَقَد خابَ مَن حَمَلَ ظُلمًا ﴾
تمام چہرے اس زنده اور قائم دائم مدبر، اللہ کے سامنے کمال عاجزی سے جھکے ہوئے ہونگے، یقیناً وه برباد ہوا جس نے ﻇلم ﻻد لیا.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (112) کی تفسیر
﴿ وَمَن يَعمَل مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤمِنٌ فَلا يَخافُ ظُلمًا وَلا هَضمًا ﴾
اور جو نیک اعمال کرے اور ایمان واﻻ بھی ہو تو نہ اسے بے انصافی کا کھٹکا ہوگا نہ حق تلفی کا.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (113) کی تفسیر
﴿ وَكَذٰلِكَ أَنزَلنٰهُ قُرءانًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفنا فيهِ مِنَ الوَعيدِ لَعَلَّهُم يَتَّقونَ أَو يُحدِثُ لَهُم ذِكرًا ﴾
اسی طرح ہم نے تجھ پر عربی قرآن نازل فرمایا ہے اور طرح طرح سے اس میں ڈر کا بیان سنایا ہے تاکہ لوگ پرہیز گار بن(1) جائیں یا ان کے دل میں سوچ سمجھ تو پیدا کرے.(2)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔