صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (399) از سورہ العنکبوت

آیات 24 سے 30 تک

54 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ العنکبوت کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ فَما كانَ جَوابَ قَومِهِ إِلّا أَن قالُوا اقتُلوهُ أَو حَرِّقوهُ فَأَنجىٰهُ اللَّهُ مِنَ النّارِ ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ لِقَومٍ يُؤمِنونَ ﴾

ان کی قوم کا جواب بجز اس کے کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے کہ اسے مار ڈالو یا اسے جلا دو(1) ۔ آخر اللہ نے انہیں آگ سے بچا لیا(2)، اس میں ایمان والے لوگوں کے لیے تو بہت سی نشانیاں ہیں.

سورہ العنکبوت کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ وَقالَ إِنَّمَا اتَّخَذتُم مِن دونِ اللَّهِ أَوثٰنًا مَوَدَّةَ بَينِكُم فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا ۖ ثُمَّ يَومَ القِيٰمَةِ يَكفُرُ بَعضُكُم بِبَعضٍ وَيَلعَنُ بَعضُكُم بَعضًا وَمَأوىٰكُمُ النّارُ وَما لَكُم مِن نٰصِرينَ ﴾

(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا کہ تم نے جن بتوں کی پرستش اللہ کے سوا کی ہے انہیں تم نے اپنی آپس کی دنیوی دوستی کی بنا ٹھہرا لی ہے(1) ، تم سب قیامت کے دن ایک دوسرے سے کفر کرنے لگو گے(2) اور ایک دوسرے پر لعنت کرنے لگو گے۔ اور تمہارا سب کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور تمہارا کوئی مددگار نہ ہوگا.

سورہ العنکبوت کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ ۞ فَـٔامَنَ لَهُ لوطٌ ۘ وَقالَ إِنّى مُهاجِرٌ إِلىٰ رَبّى ۖ إِنَّهُ هُوَ العَزيزُ الحَكيمُ ﴾

پس حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر حضرت لوط (علیہ السلام) ایمان ﻻئے(1) اور کہنے لگے کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے واﻻ ہوں(2)۔ وه بڑا ہی غالب اور حکیم ہے.

سورہ العنکبوت کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ وَوَهَبنا لَهُ إِسحٰقَ وَيَعقوبَ وَجَعَلنا فى ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالكِتٰبَ وَءاتَينٰهُ أَجرَهُ فِى الدُّنيا ۖ وَإِنَّهُ فِى الءاخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحينَ ﴾

اور ہم نے انھیں (ابراہیم کو) اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا کیے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اوﻻد میں ہی کر دی(1) اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ﺛواب دیا (2)اور آخرت میں تو وه صالح لوگوں میں سے ہیں.(3)

سورہ العنکبوت کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ وَلوطًا إِذ قالَ لِقَومِهِ إِنَّكُم لَتَأتونَ الفٰحِشَةَ ما سَبَقَكُم بِها مِن أَحَدٍ مِنَ العٰلَمينَ ﴾

اور حضرت لوط (علیہ السلام) کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے(1) ہو جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں سے کسی نے نہیں کیا.

سورہ العنکبوت کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ أَئِنَّكُم لَتَأتونَ الرِّجالَ وَتَقطَعونَ السَّبيلَ وَتَأتونَ فى ناديكُمُ المُنكَرَ ۖ فَما كانَ جَوابَ قَومِهِ إِلّا أَن قالُوا ائتِنا بِعَذابِ اللَّهِ إِن كُنتَ مِنَ الصّٰدِقينَ ﴾

کیا تم مردوں کے پاس بدفعلی کے لیے آتے ہو(1) اور راستے بند کرتے ہو(2) اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو(3)؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس(4) جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا عذاب لے آ.

سورہ العنکبوت کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ انصُرنى عَلَى القَومِ المُفسِدينَ ﴾

حضرت لوط (علیہ السلام) نے دعا کی(1) کہ پروردگار! اس مفسد قوم پر میری مدد فرما.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 396 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 397 آیات : 7 سے 14 صفحہ : 398 آیات : 15 سے 23 صفحہ : 399 آیات : 24 سے 30 صفحہ : 400 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 401 آیات : 39 سے 45 صفحہ : 402 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 403 آیات : 53 سے 63 صفحہ : 404 آیات : 64 سے 69