صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (401) از سورہ العنکبوت

آیات 39 سے 45 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ العنکبوت کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ وَقٰرونَ وَفِرعَونَ وَهٰمٰنَ ۖ وَلَقَد جاءَهُم موسىٰ بِالبَيِّنٰتِ فَاستَكبَروا فِى الأَرضِ وَما كانوا سٰبِقينَ ﴾

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی، ان کے پاس حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کھلے کھلے معجزے لے کر آئے تھے(1) پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن ہم سے آگے بڑھنے والے نہ ہو سکے.(2)

سورہ العنکبوت کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ فَكُلًّا أَخَذنا بِذَنبِهِ ۖ فَمِنهُم مَن أَرسَلنا عَلَيهِ حاصِبًا وَمِنهُم مَن أَخَذَتهُ الصَّيحَةُ وَمِنهُم مَن خَسَفنا بِهِ الأَرضَ وَمِنهُم مَن أَغرَقنا ۚ وَما كانَ اللَّهُ لِيَظلِمَهُم وَلٰكِن كانوا أَنفُسَهُم يَظلِمونَ ﴾

پھر تو ہر ایک کو ہم نے اس کے گناه کے وبال میں گرفتار کر لیا(1) ، ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا(2) اور ان میں سے بعض کو زور دار سخت آواز نے دبوچ لیا(3) اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا(4) اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبو دیا(5)، اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ ان پر ﻇلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے.(6)

سورہ العنکبوت کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ مَثَلُ الَّذينَ اتَّخَذوا مِن دونِ اللَّهِ أَولِياءَ كَمَثَلِ العَنكَبوتِ اتَّخَذَت بَيتًا ۖ وَإِنَّ أَوهَنَ البُيوتِ لَبَيتُ العَنكَبوتِ ۖ لَو كانوا يَعلَمونَ ﴾

جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کارساز مقرر کر رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وه بھی ایک گھر بنا لیتی ہے، حاﻻنکہ تمام گھروں سے زیاده بودا گھر مکڑی کا گھر ہی ہے(1) ، کاش! وه جان لیتے.

سورہ العنکبوت کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ إِنَّ اللَّهَ يَعلَمُ ما يَدعونَ مِن دونِهِ مِن شَيءٍ ۚ وَهُوَ العَزيزُ الحَكيمُ ﴾

اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وه اس کے سوا پکار رہے ہیں، وه زبردست اور ذی حکمت ہے

سورہ العنکبوت کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ وَتِلكَ الأَمثٰلُ نَضرِبُها لِلنّاسِ ۖ وَما يَعقِلُها إِلَّا العٰلِمونَ ﴾

ہم ان مثالوں کو لوگوں کے لیے بیان فرما رہے ہیں(1) انہیں صرف علم والے ہی سمجھتے ہیں.(2)

سورہ العنکبوت کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ خَلَقَ اللَّهُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ بِالحَقِّ ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً لِلمُؤمِنينَ ﴾

اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو مصلحت اور حق کے ساتھ پیدا کیا ہے(1) ، ایمان والوں کے لیے تو اس میں بڑی بھاری دلیل ہے.(2)

سورہ العنکبوت کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ اتلُ ما أوحِىَ إِلَيكَ مِنَ الكِتٰبِ وَأَقِمِ الصَّلوٰةَ ۖ إِنَّ الصَّلوٰةَ تَنهىٰ عَنِ الفَحشاءِ وَالمُنكَرِ ۗ وَلَذِكرُ اللَّهِ أَكبَرُ ۗ وَاللَّهُ يَعلَمُ ما تَصنَعونَ ﴾

جو کتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھئے(1) اور نماز قائم کریں(2)، یقیناً نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے(3)، بیشک اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے(4)، تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے اللہ خبردار ہے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 396 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 397 آیات : 7 سے 14 صفحہ : 398 آیات : 15 سے 23 صفحہ : 399 آیات : 24 سے 30 صفحہ : 400 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 401 آیات : 39 سے 45 صفحہ : 402 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 403 آیات : 53 سے 63 صفحہ : 404 آیات : 64 سے 69