صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (400) از سورہ العنکبوت

آیات 31 سے 38 تک

56 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ العنکبوت کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ وَلَمّا جاءَت رُسُلُنا إِبرٰهيمَ بِالبُشرىٰ قالوا إِنّا مُهلِكوا أَهلِ هٰذِهِ القَريَةِ ۖ إِنَّ أَهلَها كانوا ظٰلِمينَ ﴾

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں(1) ، یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں.

سورہ العنکبوت کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ قالَ إِنَّ فيها لوطًا ۚ قالوا نَحنُ أَعلَمُ بِمَن فيها ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهلَهُ إِلَّا امرَأَتَهُ كانَت مِنَ الغٰبِرينَ ﴾

(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا اس میں تو لوط (علیہ السلام) ہیں، فرشتوں نے کہا یہاں جو ہیں ہم انہیں بخوبی جانتے ہیں(1) ۔ لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے خاندان کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے، البتہ وه عورت پیچھے ره جانے والوں میں سے ہے.(2)

سورہ العنکبوت کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ وَلَمّا أَن جاءَت رُسُلُنا لوطًا سيءَ بِهِم وَضاقَ بِهِم ذَرعًا وَقالوا لا تَخَف وَلا تَحزَن ۖ إِنّا مُنَجّوكَ وَأَهلَكَ إِلَّا امرَأَتَكَ كانَت مِنَ الغٰبِرينَ ﴾

پھر جب ہمارے قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے(1) ۔ قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھایئے نہ آزرده ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچالیں گے مگر آپ کی(2) بیوی کہ وه عذاب کے لیے باقی ره جانے والوں میں سے ہوگی.

سورہ العنکبوت کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ إِنّا مُنزِلونَ عَلىٰ أَهلِ هٰذِهِ القَريَةِ رِجزًا مِنَ السَّماءِ بِما كانوا يَفسُقونَ ﴾

ہم اس بستی والوں پر آسمانی عذاب نازل کرنے والے ہیں(1) اس وجہ سے کہ یہ بےحکم ہو رہے ہیں.

سورہ العنکبوت کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد تَرَكنا مِنها ءايَةً بَيِّنَةً لِقَومٍ يَعقِلونَ ﴾

البتہ ہم نے اس بستی کو صریح عبرت کی نشانی بنا دیا(1) ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں.(2)

سورہ العنکبوت کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ وَإِلىٰ مَديَنَ أَخاهُم شُعَيبًا فَقالَ يٰقَومِ اعبُدُوا اللَّهَ وَارجُوا اليَومَ الءاخِرَ وَلا تَعثَوا فِى الأَرضِ مُفسِدينَ ﴾

اور مدین کی طرف(1) ہم نے ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو قیامت کے دن کی توقع رکھو(2) اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو.(3)

سورہ العنکبوت کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ فَكَذَّبوهُ فَأَخَذَتهُمُ الرَّجفَةُ فَأَصبَحوا فى دارِهِم جٰثِمينَ ﴾

پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وه اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مرده ہو کر ره گئے.(1)

سورہ العنکبوت کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَعادًا وَثَمودَا۟ وَقَد تَبَيَّنَ لَكُم مِن مَسٰكِنِهِم ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيطٰنُ أَعمٰلَهُم فَصَدَّهُم عَنِ السَّبيلِ وَكانوا مُستَبصِرينَ ﴾

اور ہم نے عادیوں اور ﺛمودیوں کو بھی غارت کیا جن کے بعض مکانات تمہارے سامنے ﻇاہر ہیں(1) اور شیطان نے انہیں ان کی بداعمالیاں آراستہ کر دکھائی تھیں اور انہیں راه سے روک دیا تھا باوجودیکہ یہ آنکھوں والے اور ہوشیار تھے.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 396 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 397 آیات : 7 سے 14 صفحہ : 398 آیات : 15 سے 23 صفحہ : 399 آیات : 24 سے 30 صفحہ : 400 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 401 آیات : 39 سے 45 صفحہ : 402 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 403 آیات : 53 سے 63 صفحہ : 404 آیات : 64 سے 69