صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ یٰسٓ کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ يس ﴾
یٰس.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ وَالقُرءانِ الحَكيمِ ﴾
قسم ہے قرآن باحکمت کی.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ إِنَّكَ لَمِنَ المُرسَلينَ ﴾
کہ بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ عَلىٰ صِرٰطٍ مُستَقيمٍ ﴾
سیدھے راستے پر ہیں.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ تَنزيلَ العَزيزِ الرَّحيمِ ﴾
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ لِتُنذِرَ قَومًا ما أُنذِرَ ءاباؤُهُم فَهُم غٰفِلونَ ﴾
تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے، سو (اسی وجہ سے) یہ غافل ہیں.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ لَقَد حَقَّ القَولُ عَلىٰ أَكثَرِهِم فَهُم لا يُؤمِنونَ ﴾
ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ﺛابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ إِنّا جَعَلنا فى أَعنٰقِهِم أَغلٰلًا فَهِىَ إِلَى الأَذقانِ فَهُم مُقمَحونَ ﴾
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں پھر وه ٹھوڑیوں تک ہیں، جس سے ان کے سر اوپر کو الٹ گئے ہیں.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ وَجَعَلنا مِن بَينِ أَيديهِم سَدًّا وَمِن خَلفِهِم سَدًّا فَأَغشَينٰهُم فَهُم لا يُبصِرونَ ﴾
اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی اورایک آڑ ان کے پیچھے کردی(1) ، جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وه نہیں دیکھ سکتے.
سورہ یٰسٓ کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ وَسَواءٌ عَلَيهِم ءَأَنذَرتَهُم أَم لَم تُنذِرهُم لا يُؤمِنونَ ﴾
اور آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں دونوں برابر ہیں، یہ ایمان نہیں ﻻئیں گے.(1)
سورہ یٰسٓ کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ إِنَّما تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكرَ وَخَشِىَ الرَّحمٰنَ بِالغَيبِ ۖ فَبَشِّرهُ بِمَغفِرَةٍ وَأَجرٍ كَريمٍ ﴾
بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں(1) جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بےدیکھے ڈرے، سو آپ اس کو مغفرت اور باوقار اجر کی خوش خبریاں سنا دیجیئے.
سورہ یٰسٓ کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ إِنّا نَحنُ نُحىِ المَوتىٰ وَنَكتُبُ ما قَدَّموا وَءاثٰرَهُم ۚ وَكُلَّ شَيءٍ أَحصَينٰهُ فى إِمامٍ مُبينٍ ﴾
بےشک ہم مُردوں کو زنده کریں گے(1) ، اور ہم لکھتے جاتے ہیں وه اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجتے ہیں(2) اور ان کے وه اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں، اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے.(3)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔