صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (443) از سورہ یٰسٓ

آیات 41 سے 54 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یٰسٓ کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ وَءايَةٌ لَهُم أَنّا حَمَلنا ذُرِّيَّتَهُم فِى الفُلكِ المَشحونِ ﴾

اور ان کے لئے ایک نشانی (یہ بھی) ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ وَخَلَقنا لَهُم مِن مِثلِهِ ما يَركَبونَ ﴾

اور ان کے لئے اسی جیسی اور چیزیں پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ وَإِن نَشَأ نُغرِقهُم فَلا صَريخَ لَهُم وَلا هُم يُنقَذونَ ﴾

اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ڈبو دیتے۔ پھر نہ تو کوئی ان کا فریاد رس ہوتا نہ وه بچائے جائیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ إِلّا رَحمَةً مِنّا وَمَتٰعًا إِلىٰ حينٍ ﴾

لیکن ہم اپنی طرف سے رحمت کرتے ہیں اور ایک مدت تک کے لئے انہیں فائدے دے رہے ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ وَإِذا قيلَ لَهُمُ اتَّقوا ما بَينَ أَيديكُم وَما خَلفَكُم لَعَلَّكُم تُرحَمونَ ﴾

اور ان سے جب (کبھی) کہا جاتا ہے کہ اگلے پچھلے (گناہوں) سے بچو تاکہ تم پر رحم کیا جائے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ وَما تَأتيهِم مِن ءايَةٍ مِن ءايٰتِ رَبِّهِم إِلّا كانوا عَنها مُعرِضينَ ﴾

اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آئی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ وَإِذا قيلَ لَهُم أَنفِقوا مِمّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قالَ الَّذينَ كَفَروا لِلَّذينَ ءامَنوا أَنُطعِمُ مَن لَو يَشاءُ اللَّهُ أَطعَمَهُ إِن أَنتُم إِلّا فى ضَلٰلٍ مُبينٍ ﴾

اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو(1) ، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا(2)، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں.(3)

سورہ یٰسٓ کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ وَيَقولونَ مَتىٰ هٰذَا الوَعدُ إِن كُنتُم صٰدِقينَ ﴾

وه کہتے ہیں کہ یہ وعده کب ہوگا، سچے ہو تو بتلاؤ.

سورہ یٰسٓ کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ ما يَنظُرونَ إِلّا صَيحَةً وٰحِدَةً تَأخُذُهُم وَهُم يَخِصِّمونَ ﴾

انہیں صرف ایک سخت چیﺦ کاانتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہوں گے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ فَلا يَستَطيعونَ تَوصِيَةً وَلا إِلىٰ أَهلِهِم يَرجِعونَ ﴾

اس وقت نہ تو یہ وصیت کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف لوٹ سکیں گے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ وَنُفِخَ فِى الصّورِ فَإِذا هُم مِنَ الأَجداثِ إِلىٰ رَبِّهِم يَنسِلونَ ﴾

تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب(1) کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ قالوا يٰوَيلَنا مَن بَعَثَنا مِن مَرقَدِنا ۜ ۗ هٰذا ما وَعَدَ الرَّحمٰنُ وَصَدَقَ المُرسَلونَ ﴾

کہیں گے ہائے ہائے! ہمیں ہماری خواب گاہوں سے کس نے اٹھا دیا(1) ۔ یہی ہے جس کا وعده رحمٰن نے دیا تھا اور رسولوں نے سچ سچ کہہ دیا تھا.

سورہ یٰسٓ کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ إِن كانَت إِلّا صَيحَةً وٰحِدَةً فَإِذا هُم جَميعٌ لَدَينا مُحضَرونَ ﴾

یہ نہیں ہے مگر ایک چیﺦ کہ یکایک سارے کے سارے ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ فَاليَومَ لا تُظلَمُ نَفسٌ شَيـًٔا وَلا تُجزَونَ إِلّا ما كُنتُم تَعمَلونَ ﴾

پس آج کسی شخص پر کچھ بھی ﻇلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں نہیں بدلہ دیا جائے گا، مگر صرف ان ہی کاموں کا جو تم کیا کرتے تھے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 440 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 441 آیات : 13 سے 27 صفحہ : 442 آیات : 28 سے 40 صفحہ : 443 آیات : 41 سے 54 صفحہ : 444 آیات : 55 سے 70 صفحہ : 445 آیات : 71 سے 83