صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (442) از سورہ یٰسٓ

آیات 28 سے 40 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یٰسٓ کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ ۞ وَما أَنزَلنا عَلىٰ قَومِهِ مِن بَعدِهِ مِن جُندٍ مِنَ السَّماءِ وَما كُنّا مُنزِلينَ ﴾

اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا(1) ، اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں.(2)

سورہ یٰسٓ کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ إِن كانَت إِلّا صَيحَةً وٰحِدَةً فَإِذا هُم خٰمِدونَ ﴾

وه تو صرف ایک زور کی چیﺦ تھی کہ یکایک وه سب کے سب بجھ بجھا گئے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ يٰحَسرَةً عَلَى العِبادِ ۚ ما يَأتيهِم مِن رَسولٍ إِلّا كانوا بِهِ يَستَهزِءونَ ﴾

(ایسے) بندوں پر افسوس(1) ! کبھی بھی کوئی رسول ان کے پاس نہیں آیا جس کی ہنسی انہوں نے نہ اڑائی ہو.

سورہ یٰسٓ کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ أَلَم يَرَوا كَم أَهلَكنا قَبلَهُم مِنَ القُرونِ أَنَّهُم إِلَيهِم لا يَرجِعونَ ﴾

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وه ان(1) کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ وَإِن كُلٌّ لَمّا جَميعٌ لَدَينا مُحضَرونَ ﴾

اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ کہ وه جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ وَءايَةٌ لَهُمُ الأَرضُ المَيتَةُ أَحيَينٰها وَأَخرَجنا مِنها حَبًّا فَمِنهُ يَأكُلونَ ﴾

اور ان کے لئے ایک نشانی(1) (خشک) زمین ہے جس کو ہم نے زنده کر دیا اور اس سے غلہ نکالا جس میں سے وه کھاتے ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ وَجَعَلنا فيها جَنّٰتٍ مِن نَخيلٍ وَأَعنٰبٍ وَفَجَّرنا فيها مِنَ العُيونِ ﴾

اور ہم نے اس میں کھجوروں کے اور انگور کے باغات پیدا کر دیئے(1) ، اور جن میں ہم نے چشمے بھی جاری کر دیئے ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ لِيَأكُلوا مِن ثَمَرِهِ وَما عَمِلَتهُ أَيديهِم ۖ أَفَلا يَشكُرونَ ﴾

تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں(1) ، اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا(2)۔ پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ سُبحٰنَ الَّذى خَلَقَ الأَزوٰجَ كُلَّها مِمّا تُنبِتُ الأَرضُ وَمِن أَنفُسِهِم وَمِمّا لا يَعلَمونَ ﴾

وه پاک ذات ہے جس نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے خواه وه زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں، خواه خود ان کے نفوس ہوں خواه وه (چیزیں) ہوں جنہیں یہ جانتے بھی نہیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ وَءايَةٌ لَهُمُ الَّيلُ نَسلَخُ مِنهُ النَّهارَ فَإِذا هُم مُظلِمونَ ﴾

اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں تو وه یکایک اندھیرے میں ره جاتے ہیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَالشَّمسُ تَجرى لِمُستَقَرٍّ لَها ۚ ذٰلِكَ تَقديرُ العَزيزِ العَليمِ ﴾

اور سورج کے لئے جو مقرره راه ہے وه اسی پر چلتا رہتا ہے(1) ۔ یہ ہے مقرر کرده غالب، باعلم اللہ تعالیٰ کا.

سورہ یٰسٓ کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ وَالقَمَرَ قَدَّرنٰهُ مَنازِلَ حَتّىٰ عادَ كَالعُرجونِ القَديمِ ﴾

اور چاند کی ہم نے منزلیں مقررکر رکھی ہیں(1) ، یہاں تک کہ وه لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے.(2)

سورہ یٰسٓ کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ لَا الشَّمسُ يَنبَغى لَها أَن تُدرِكَ القَمَرَ وَلَا الَّيلُ سابِقُ النَّهارِ ۚ وَكُلٌّ فى فَلَكٍ يَسبَحونَ ﴾

نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے(1) اور نہ رات دن پرآگے بڑھ جانے والی ہے(2)، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 440 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 441 آیات : 13 سے 27 صفحہ : 442 آیات : 28 سے 40 صفحہ : 443 آیات : 41 سے 54 صفحہ : 444 آیات : 55 سے 70 صفحہ : 445 آیات : 71 سے 83