صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (441) از سورہ یٰسٓ

آیات 13 سے 27 تک

51 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یٰسٓ کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ وَاضرِب لَهُم مَثَلًا أَصحٰبَ القَريَةِ إِذ جاءَهَا المُرسَلونَ ﴾

اور آپ ان کے سامنے ایک مثال (یعنی ایک) بستی والوں کی مثال (اس وقت کا) بیان کیجیئے جب کہ اس بستی میں (کئی) رسول آئے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ إِذ أَرسَلنا إِلَيهِمُ اثنَينِ فَكَذَّبوهُما فَعَزَّزنا بِثالِثٍ فَقالوا إِنّا إِلَيكُم مُرسَلونَ ﴾

جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا سو ان لوگوں نے (اول) دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تائید کی سو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ قالوا ما أَنتُم إِلّا بَشَرٌ مِثلُنا وَما أَنزَلَ الرَّحمٰنُ مِن شَيءٍ إِن أَنتُم إِلّا تَكذِبونَ ﴾

ان لوگوں نے کہا کہ تم تو ہماری طرح معمولی آدمی ہو اور رحمٰن نے کوئی چیز نازل نہیں کی۔ تم نرا جھوٹ بولتے ہو.

سورہ یٰسٓ کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ قالوا رَبُّنا يَعلَمُ إِنّا إِلَيكُم لَمُرسَلونَ ﴾

ان (رسولوں) نے کہا ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ بےشک ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ وَما عَلَينا إِلَّا البَلٰغُ المُبينُ ﴾

اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ قالوا إِنّا تَطَيَّرنا بِكُم ۖ لَئِن لَم تَنتَهوا لَنَرجُمَنَّكُم وَلَيَمَسَّنَّكُم مِنّا عَذابٌ أَليمٌ ﴾

انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں(1) ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کردیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی.

سورہ یٰسٓ کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ قالوا طٰئِرُكُم مَعَكُم ۚ أَئِن ذُكِّرتُم ۚ بَل أَنتُم قَومٌ مُسرِفونَ ﴾

ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی(1) ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو.

سورہ یٰسٓ کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَجاءَ مِن أَقصَا المَدينَةِ رَجُلٌ يَسعىٰ قالَ يٰقَومِ اتَّبِعُوا المُرسَلينَ ﴾

اور ایک شخص (اس) شہر کے آخری حصے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم! ان رسولوں کی راه پر چلو.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ اتَّبِعوا مَن لا يَسـَٔلُكُم أَجرًا وَهُم مُهتَدونَ ﴾

ایسے لوگوں کی راه پر چلو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وه راه راست پر ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ وَما لِىَ لا أَعبُدُ الَّذى فَطَرَنى وَإِلَيهِ تُرجَعونَ ﴾

اور مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ ءَأَتَّخِذُ مِن دونِهِ ءالِهَةً إِن يُرِدنِ الرَّحمٰنُ بِضُرٍّ لا تُغنِ عَنّى شَفٰعَتُهُم شَيـًٔا وَلا يُنقِذونِ ﴾

کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر (اللہ) رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی نفع نہ پہنچا سکے اور نہ وه مجھے بچا سکیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ إِنّى إِذًا لَفى ضَلٰلٍ مُبينٍ ﴾

پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ إِنّى ءامَنتُ بِرَبِّكُم فَاسمَعونِ ﴾

میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ قيلَ ادخُلِ الجَنَّةَ ۖ قالَ يٰلَيتَ قَومى يَعلَمونَ ﴾

(اس سے) کہا گیا کہ جنت میں چلا جا، کہنے لگا کاش! میری قوم کو بھی علم ہو جاتا.

سورہ یٰسٓ کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ بِما غَفَرَ لى رَبّى وَجَعَلَنى مِنَ المُكرَمينَ ﴾

کہ مجھے میرے رب نے بخش دیا اور مجھے باعزت لوگوں میں سے کر دیا.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 440 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 441 آیات : 13 سے 27 صفحہ : 442 آیات : 28 سے 40 صفحہ : 443 آیات : 41 سے 54 صفحہ : 444 آیات : 55 سے 70 صفحہ : 445 آیات : 71 سے 83