صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ وَالصّٰفّٰتِ صَفًّا ﴾
قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ فَالزّٰجِرٰتِ زَجرًا ﴾
پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ فَالتّٰلِيٰتِ ذِكرًا ﴾
پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ إِنَّ إِلٰهَكُم لَوٰحِدٌ ﴾
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ وَما بَينَهُما وَرَبُّ المَشٰرِقِ ﴾
آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ إِنّا زَيَّنَّا السَّماءَ الدُّنيا بِزينَةٍ الكَواكِبِ ﴾
ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ وَحِفظًا مِن كُلِّ شَيطٰنٍ مارِدٍ ﴾
اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ لا يَسَّمَّعونَ إِلَى المَلَإِ الأَعلىٰ وَيُقذَفونَ مِن كُلِّ جانِبٍ ﴾
عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ دُحورًا ۖ وَلَهُم عَذابٌ واصِبٌ ﴾
بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ إِلّا مَن خَطِفَ الخَطفَةَ فَأَتبَعَهُ شِهابٌ ثاقِبٌ ﴾
مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ فَاستَفتِهِم أَهُم أَشَدُّ خَلقًا أَم مَن خَلَقنا ۚ إِنّا خَلَقنٰهُم مِن طينٍ لازِبٍ ﴾
ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا(1) ؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.(2)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ بَل عَجِبتَ وَيَسخَرونَ ﴾
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ وَإِذا ذُكِّروا لا يَذكُرونَ ﴾
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (14) کی تفسیر
﴿ وَإِذا رَأَوا ءايَةً يَستَسخِرونَ ﴾
اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (15) کی تفسیر
﴿ وَقالوا إِن هٰذا إِلّا سِحرٌ مُبينٌ ﴾
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (16) کی تفسیر
﴿ أَءِذا مِتنا وَكُنّا تُرابًا وَعِظٰمًا أَءِنّا لَمَبعوثونَ ﴾
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (17) کی تفسیر
﴿ أَوَءاباؤُنَا الأَوَّلونَ ﴾
کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (18) کی تفسیر
﴿ قُل نَعَم وَأَنتُم دٰخِرونَ ﴾
آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (19) کی تفسیر
﴿ فَإِنَّما هِىَ زَجرَةٌ وٰحِدَةٌ فَإِذا هُم يَنظُرونَ ﴾
وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے(1) کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.(2)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (20) کی تفسیر
﴿ وَقالوا يٰوَيلَنا هٰذا يَومُ الدّينِ ﴾
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (21) کی تفسیر
﴿ هٰذا يَومُ الفَصلِ الَّذى كُنتُم بِهِ تُكَذِّبونَ ﴾
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (22) کی تفسیر
﴿ ۞ احشُرُوا الَّذينَ ظَلَموا وَأَزوٰجَهُم وَما كانوا يَعبُدونَ ﴾
ﻇالموں کو(1) اور ان کے ہمراہیوں کو(2) اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.(3)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (23) کی تفسیر
﴿ مِن دونِ اللَّهِ فَاهدوهُم إِلىٰ صِرٰطِ الجَحيمِ ﴾
(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (24) کی تفسیر
﴿ وَقِفوهُم ۖ إِنَّهُم مَسـٔولونَ ﴾
اور انہیں ٹھہرا لو(1) ، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔