صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (25) کی تفسیر
﴿ ما لَكُم لا تَناصَرونَ ﴾
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (26) کی تفسیر
﴿ بَل هُمُ اليَومَ مُستَسلِمونَ ﴾
بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (27) کی تفسیر
﴿ وَأَقبَلَ بَعضُهُم عَلىٰ بَعضٍ يَتَساءَلونَ ﴾
وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (28) کی تفسیر
﴿ قالوا إِنَّكُم كُنتُم تَأتونَنا عَنِ اليَمينِ ﴾
کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (29) کی تفسیر
﴿ قالوا بَل لَم تَكونوا مُؤمِنينَ ﴾
وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (30) کی تفسیر
﴿ وَما كانَ لَنا عَلَيكُم مِن سُلطٰنٍ ۖ بَل كُنتُم قَومًا طٰغينَ ﴾
اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (31) کی تفسیر
﴿ فَحَقَّ عَلَينا قَولُ رَبِّنا ۖ إِنّا لَذائِقونَ ﴾
اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (32) کی تفسیر
﴿ فَأَغوَينٰكُم إِنّا كُنّا غٰوينَ ﴾
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (33) کی تفسیر
﴿ فَإِنَّهُم يَومَئِذٍ فِى العَذابِ مُشتَرِكونَ ﴾
سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (34) کی تفسیر
﴿ إِنّا كَذٰلِكَ نَفعَلُ بِالمُجرِمينَ ﴾
ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (35) کی تفسیر
﴿ إِنَّهُم كانوا إِذا قيلَ لَهُم لا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَستَكبِرونَ ﴾
یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (36) کی تفسیر
﴿ وَيَقولونَ أَئِنّا لَتارِكوا ءالِهَتِنا لِشاعِرٍ مَجنونٍ ﴾
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (37) کی تفسیر
﴿ بَل جاءَ بِالحَقِّ وَصَدَّقَ المُرسَلينَ ﴾
(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (38) کی تفسیر
﴿ إِنَّكُم لَذائِقُوا العَذابِ الأَليمِ ﴾
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (39) کی تفسیر
﴿ وَما تُجزَونَ إِلّا ما كُنتُم تَعمَلونَ ﴾
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (40) کی تفسیر
﴿ إِلّا عِبادَ اللَّهِ المُخلَصينَ ﴾
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (41) کی تفسیر
﴿ أُولٰئِكَ لَهُم رِزقٌ مَعلومٌ ﴾
انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (42) کی تفسیر
﴿ فَوٰكِهُ ۖ وَهُم مُكرَمونَ ﴾
(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (43) کی تفسیر
﴿ فى جَنّٰتِ النَّعيمِ ﴾
نعمتوں والی جنتوں میں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (44) کی تفسیر
﴿ عَلىٰ سُرُرٍ مُتَقٰبِلينَ ﴾
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (45) کی تفسیر
﴿ يُطافُ عَلَيهِم بِكَأسٍ مِن مَعينٍ ﴾
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (46) کی تفسیر
﴿ بَيضاءَ لَذَّةٍ لِلشّٰرِبينَ ﴾
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (47) کی تفسیر
﴿ لا فيها غَولٌ وَلا هُم عَنها يُنزَفونَ ﴾
نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (48) کی تفسیر
﴿ وَعِندَهُم قٰصِرٰتُ الطَّرفِ عينٌ ﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (49) کی تفسیر
﴿ كَأَنَّهُنَّ بَيضٌ مَكنونٌ ﴾
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (50) کی تفسیر
﴿ فَأَقبَلَ بَعضُهُم عَلىٰ بَعضٍ يَتَساءَلونَ ﴾
(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (51) کی تفسیر
﴿ قالَ قائِلٌ مِنهُم إِنّى كانَ لى قَرينٌ ﴾
ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔