صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (52) کی تفسیر
﴿ يَقولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ المُصَدِّقينَ ﴾
جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (53) کی تفسیر
﴿ أَءِذا مِتنا وَكُنّا تُرابًا وَعِظٰمًا أَءِنّا لَمَدينونَ ﴾
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (54) کی تفسیر
﴿ قالَ هَل أَنتُم مُطَّلِعونَ ﴾
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (55) کی تفسیر
﴿ فَاطَّلَعَ فَرَءاهُ فى سَواءِ الجَحيمِ ﴾
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (56) کی تفسیر
﴿ قالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَ لَتُردينِ ﴾
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (57) کی تفسیر
﴿ وَلَولا نِعمَةُ رَبّى لَكُنتُ مِنَ المُحضَرينَ ﴾
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (58) کی تفسیر
﴿ أَفَما نَحنُ بِمَيِّتينَ ﴾
کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (59) کی تفسیر
﴿ إِلّا مَوتَتَنَا الأولىٰ وَما نَحنُ بِمُعَذَّبينَ ﴾
بجز پہلی ایک موت(1) کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (60) کی تفسیر
﴿ إِنَّ هٰذا لَهُوَ الفَوزُ العَظيمُ ﴾
پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (61) کی تفسیر
﴿ لِمِثلِ هٰذا فَليَعمَلِ العٰمِلونَ ﴾
ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (62) کی تفسیر
﴿ أَذٰلِكَ خَيرٌ نُزُلًا أَم شَجَرَةُ الزَّقّومِ ﴾
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (63) کی تفسیر
﴿ إِنّا جَعَلنٰها فِتنَةً لِلظّٰلِمينَ ﴾
جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (64) کی تفسیر
﴿ إِنَّها شَجَرَةٌ تَخرُجُ فى أَصلِ الجَحيمِ ﴾
بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (65) کی تفسیر
﴿ طَلعُها كَأَنَّهُ رُءوسُ الشَّيٰطينِ ﴾
جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (66) کی تفسیر
﴿ فَإِنَّهُم لَءاكِلونَ مِنها فَمالِـٔونَ مِنهَا البُطونَ ﴾
(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (67) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ إِنَّ لَهُم عَلَيها لَشَوبًا مِن حَميمٍ ﴾
پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (68) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ إِنَّ مَرجِعَهُم لَإِلَى الجَحيمِ ﴾
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (69) کی تفسیر
﴿ إِنَّهُم أَلفَوا ءاباءَهُم ضالّينَ ﴾
یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (70) کی تفسیر
﴿ فَهُم عَلىٰ ءاثٰرِهِم يُهرَعونَ ﴾
اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (71) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد ضَلَّ قَبلَهُم أَكثَرُ الأَوَّلينَ ﴾
ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (72) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد أَرسَلنا فيهِم مُنذِرينَ ﴾
جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (73) کی تفسیر
﴿ فَانظُر كَيفَ كانَ عٰقِبَةُ المُنذَرينَ ﴾
اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (74) کی تفسیر
﴿ إِلّا عِبادَ اللَّهِ المُخلَصينَ ﴾
سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (75) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد نادىٰنا نوحٌ فَلَنِعمَ المُجيبونَ ﴾
اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (76) کی تفسیر
﴿ وَنَجَّينٰهُ وَأَهلَهُ مِنَ الكَربِ العَظيمِ ﴾
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو(1) اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔