صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (450) از سورہ الصّٰفّٰت

آیات 103 سے 126 تک

61 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (103) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا أَسلَما وَتَلَّهُ لِلجَبينِ ﴾

غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی(1) کے بل گرا دیا.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (104) کی تفسیر

﴿ وَنٰدَينٰهُ أَن يٰإِبرٰهيمُ ﴾

تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (105) کی تفسیر

﴿ قَد صَدَّقتَ الرُّءيا ۚ إِنّا كَذٰلِكَ نَجزِى المُحسِنينَ ﴾

یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا(1) ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (106) کی تفسیر

﴿ إِنَّ هٰذا لَهُوَ البَلٰؤُا۟ المُبينُ ﴾

درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (107) کی تفسیر

﴿ وَفَدَينٰهُ بِذِبحٍ عَظيمٍ ﴾

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (108) کی تفسیر

﴿ وَتَرَكنا عَلَيهِ فِى الءاخِرينَ ﴾

اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (109) کی تفسیر

﴿ سَلٰمٌ عَلىٰ إِبرٰهيمَ ﴾

ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (110) کی تفسیر

﴿ كَذٰلِكَ نَجزِى المُحسِنينَ ﴾

ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (111) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُ مِن عِبادِنَا المُؤمِنينَ ﴾

بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (112) کی تفسیر

﴿ وَبَشَّرنٰهُ بِإِسحٰقَ نَبِيًّا مِنَ الصّٰلِحينَ ﴾

اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (113) کی تفسیر

﴿ وَبٰرَكنا عَلَيهِ وَعَلىٰ إِسحٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِما مُحسِنٌ وَظالِمٌ لِنَفسِهِ مُبينٌ ﴾

اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں(1) ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.(2)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (114) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد مَنَنّا عَلىٰ موسىٰ وَهٰرونَ ﴾

یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (115) کی تفسیر

﴿ وَنَجَّينٰهُما وَقَومَهُما مِنَ الكَربِ العَظيمِ ﴾

اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (116) کی تفسیر

﴿ وَنَصَرنٰهُم فَكانوا هُمُ الغٰلِبينَ ﴾

اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (117) کی تفسیر

﴿ وَءاتَينٰهُمَا الكِتٰبَ المُستَبينَ ﴾

اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (118) کی تفسیر

﴿ وَهَدَينٰهُمَا الصِّرٰطَ المُستَقيمَ ﴾

اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (119) کی تفسیر

﴿ وَتَرَكنا عَلَيهِما فِى الءاخِرينَ ﴾

اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (120) کی تفسیر

﴿ سَلٰمٌ عَلىٰ موسىٰ وَهٰرونَ ﴾

کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (121) کی تفسیر

﴿ إِنّا كَذٰلِكَ نَجزِى المُحسِنينَ ﴾

بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (122) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُما مِن عِبادِنَا المُؤمِنينَ ﴾

یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (123) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ إِلياسَ لَمِنَ المُرسَلينَ ﴾

بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (124) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ لِقَومِهِ أَلا تَتَّقونَ ﴾

جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (125) کی تفسیر

﴿ أَتَدعونَ بَعلًا وَتَذَرونَ أَحسَنَ الخٰلِقينَ ﴾

کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (126) کی تفسیر

﴿ اللَّهَ رَبَّكُم وَرَبَّ ءابائِكُمُ الأَوَّلينَ ﴾

اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 446 آیات : 1 سے 24 صفحہ : 447 آیات : 25 سے 51 صفحہ : 448 آیات : 52 سے 76 صفحہ : 449 آیات : 77 سے 102 صفحہ : 450 آیات : 103 سے 126 صفحہ : 451 آیات : 127 سے 153 صفحہ : 452 آیات : 154 سے 182