صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (472) از سورہ غافر

آیات 41 سے 49 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ غافر کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ ۞ وَيٰقَومِ ما لى أَدعوكُم إِلَى النَّجوٰةِ وَتَدعونَنى إِلَى النّارِ ﴾

اے میری قوم! یہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں نجات کی طرف بلا رہا ہوں(1) اور تم مجھے دوزخ کی طرف بلا رہے ہو.(2)

سورہ غافر کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ تَدعونَنى لِأَكفُرَ بِاللَّهِ وَأُشرِكَ بِهِ ما لَيسَ لى بِهِ عِلمٌ وَأَنا۠ أَدعوكُم إِلَى العَزيزِ الغَفّٰرِ ﴾

تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہوکہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ شرک کروں جس کا کوئی علم مجھے نہیں اور میں تمہیں غالب بخشنے والے (معبود) کی طرف دعوت دے رہا ہوں.(1)

سورہ غافر کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ لا جَرَمَ أَنَّما تَدعونَنى إِلَيهِ لَيسَ لَهُ دَعوَةٌ فِى الدُّنيا وَلا فِى الءاخِرَةِ وَأَنَّ مَرَدَّنا إِلَى اللَّهِ وَأَنَّ المُسرِفينَ هُم أَصحٰبُ النّارِ ﴾

یہ یقینی امر ہے(1) کہ تم مجھے جس کی طرف بلا رہے ہو وه تو نہ دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے(2) نہ آخرت میں(3)، اور یہ (بھی یقینی بات ہے) کہ ہم سب کا لوٹنا اللہ کی طرف ہے(4) اور حد سے گزر جانے والے ہی (یقیناً) اہل دوزخ ہیں.(5)

سورہ غافر کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ فَسَتَذكُرونَ ما أَقولُ لَكُم ۚ وَأُفَوِّضُ أَمرى إِلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَصيرٌ بِالعِبادِ ﴾

پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے(1) میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں(2)، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے.(3)

سورہ غافر کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ فَوَقىٰهُ اللَّهُ سَيِّـٔاتِ ما مَكَروا ۖ وَحاقَ بِـٔالِ فِرعَونَ سوءُ العَذابِ ﴾

پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں(1) اور فرعون والوں پر بری طرح کا عذاب الٹ پڑا.(2)

سورہ غافر کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ النّارُ يُعرَضونَ عَلَيها غُدُوًّا وَعَشِيًّا ۖ وَيَومَ تَقومُ السّاعَةُ أَدخِلوا ءالَ فِرعَونَ أَشَدَّ العَذابِ ﴾

آگ ہے جس کے سامنے یہ ہر صبح شام ﻻئے جاتے ہیں(1) اور جس دن قیامت قائم ہوگی (فرمان ہوگا کہ) فرعونیوں کو سخت ترین عذاب میں ڈالو.(2)

سورہ غافر کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ وَإِذ يَتَحاجّونَ فِى النّارِ فَيَقولُ الضُّعَفٰؤُا۟ لِلَّذينَ استَكبَروا إِنّا كُنّا لَكُم تَبَعًا فَهَل أَنتُم مُغنونَ عَنّا نَصيبًا مِنَ النّارِ ﴾

اور جب کہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ تکبر والوں سے (جن کے یہ تابع تھے) کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے تو کیا اب تم ہم سے اس آگ کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو؟

سورہ غافر کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ قالَ الَّذينَ استَكبَروا إِنّا كُلٌّ فيها إِنَّ اللَّهَ قَد حَكَمَ بَينَ العِبادِ ﴾

وه بڑے لوگ جواب دیں گے ہم تو سبھی اس آگ میں ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کر چکا ہے.

سورہ غافر کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ وَقالَ الَّذينَ فِى النّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادعوا رَبَّكُم يُخَفِّف عَنّا يَومًا مِنَ العَذابِ ﴾

اور (تمام) جہنمی مل کر جہنم کے داروغوں سے کہیں گے کہ تم ہی اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ وه کسی دن تو ہمارے عذاب میں کمی کردے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 467 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 468 آیات : 8 سے 16 صفحہ : 469 آیات : 17 سے 25 صفحہ : 470 آیات : 26 سے 33 صفحہ : 471 آیات : 34 سے 40 صفحہ : 472 آیات : 41 سے 49 صفحہ : 473 آیات : 50 سے 58 صفحہ : 474 آیات : 59 سے 66 صفحہ : 475 آیات : 67 سے 77 صفحہ : 476 آیات : 78 سے 85