صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (475) از سورہ غافر

آیات 67 سے 77 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ غافر کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ هُوَ الَّذى خَلَقَكُم مِن تُرابٍ ثُمَّ مِن نُطفَةٍ ثُمَّ مِن عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخرِجُكُم طِفلًا ثُمَّ لِتَبلُغوا أَشُدَّكُم ثُمَّ لِتَكونوا شُيوخًا ۚ وَمِنكُم مَن يُتَوَفّىٰ مِن قَبلُ ۖ وَلِتَبلُغوا أَجَلًا مُسَمًّى وَلَعَلَّكُم تَعقِلونَ ﴾

وه وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پھر نطفے(1) سے پھر خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا پھر تمہیں بچہ کی صورت میں نکالتا ہے، پھر (تمہیں بڑھاتا ہے کہ) تم اپنی پوری قوت کو پہنچ جاؤ پھر بوڑھے ہو جاؤ(2)، تم میں سے بعض اس سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں(3)، (وه تمہیں چھوڑ دیتا ہے) تاکہ تم مدت معین تک پہنچ جاؤ(4) اور تاکہ تم سوچ سمجھ لو.(5)

سورہ غافر کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ هُوَ الَّذى يُحيۦ وَيُميتُ ۖ فَإِذا قَضىٰ أَمرًا فَإِنَّما يَقولُ لَهُ كُن فَيَكونُ ﴾

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے(1) ، پھر جب وه کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا پس وه ہو جاتا ہے.(2)

سورہ غافر کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ أَلَم تَرَ إِلَى الَّذينَ يُجٰدِلونَ فى ءايٰتِ اللَّهِ أَنّىٰ يُصرَفونَ ﴾

کیا تو نے انہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں(1) ، وه کہاں پھیر دیے جاتے ہیں.(2)

سورہ غافر کی آیت (70) کی تفسیر

﴿ الَّذينَ كَذَّبوا بِالكِتٰبِ وَبِما أَرسَلنا بِهِ رُسُلَنا ۖ فَسَوفَ يَعلَمونَ ﴾

جن لوگوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے بھی جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا انہیں ابھی ابھی حقیقت حال معلوم ہو جائے گی.

سورہ غافر کی آیت (71) کی تفسیر

﴿ إِذِ الأَغلٰلُ فى أَعنٰقِهِم وَالسَّلٰسِلُ يُسحَبونَ ﴾

جب کہ ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں ہوں گی گھسیٹے جائیں گے.(1)

سورہ غافر کی آیت (72) کی تفسیر

﴿ فِى الحَميمِ ثُمَّ فِى النّارِ يُسجَرونَ ﴾

کھولتے ہوئے پانی میں اور پھر جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے.(1)

سورہ غافر کی آیت (73) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ قيلَ لَهُم أَينَ ما كُنتُم تُشرِكونَ ﴾

پھر ان سے پوچھا جائے گا کہ جنہیں تم شریک کرتے تھے وه کہاں ہیں.

سورہ غافر کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ مِن دونِ اللَّهِ ۖ قالوا ضَلّوا عَنّا بَل لَم نَكُن نَدعوا مِن قَبلُ شَيـًٔا ۚ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الكٰفِرينَ ﴾

جو اللہ کے سوا تھے(1) وه کہیں گے کہ وه تو ہم سے بہک گئے(2) بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو بھی پکارتے ہی نہ تھے(3)۔ اللہ تعالیٰ کافروں کو اسی طرح گمراه کرتا ہے.(4)

سورہ غافر کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ ذٰلِكُم بِما كُنتُم تَفرَحونَ فِى الأَرضِ بِغَيرِ الحَقِّ وَبِما كُنتُم تَمرَحونَ ﴾

یہ بدلہ ہے اس چیز کا جو تم زمین میں ناحق پھولے نہ سماتے تھے۔ اور (بےجا) اتراتے پھرتے تھے.(1)

سورہ غافر کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ ادخُلوا أَبوٰبَ جَهَنَّمَ خٰلِدينَ فيها ۖ فَبِئسَ مَثوَى المُتَكَبِّرينَ ﴾

(اب آؤ) جہنم میں ہمیشہ رہنے کے لیے (اس کے) دروازوں میں داخل ہو جاؤ، کیا ہی بری جگہ ہے تکبر کرنے والے کی.(1)

سورہ غافر کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ فَاصبِر إِنَّ وَعدَ اللَّهِ حَقٌّ ۚ فَإِمّا نُرِيَنَّكَ بَعضَ الَّذى نَعِدُهُم أَو نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَينا يُرجَعونَ ﴾

پس آپ صبر کریں اللہ کا وعده قطعاً سچا ہے(1) ، انہیں ہم نے جو وعدے دے رکھے ہیں ان میں سے کچھ ہم آپ کو دکھائیں(2) یا (اس سے پہلے) ہم آپ کو وفات دے دیں، ان کا لوٹایا جانا تو ہماری ہی طرف ہے.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 467 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 468 آیات : 8 سے 16 صفحہ : 469 آیات : 17 سے 25 صفحہ : 470 آیات : 26 سے 33 صفحہ : 471 آیات : 34 سے 40 صفحہ : 472 آیات : 41 سے 49 صفحہ : 473 آیات : 50 سے 58 صفحہ : 474 آیات : 59 سے 66 صفحہ : 475 آیات : 67 سے 77 صفحہ : 476 آیات : 78 سے 85