صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (473) از سورہ غافر

آیات 50 سے 58 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ غافر کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ قالوا أَوَلَم تَكُ تَأتيكُم رُسُلُكُم بِالبَيِّنٰتِ ۖ قالوا بَلىٰ ۚ قالوا فَادعوا ۗ وَما دُعٰؤُا۟ الكٰفِرينَ إِلّا فى ضَلٰلٍ ﴾

وه جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وه کہیں گے کیوں نہیں، وه کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو(1) اور کافروں کی دعا محض بے اﺛر اور بےراه ہے.(2)

سورہ غافر کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ إِنّا لَنَنصُرُ رُسُلَنا وَالَّذينَ ءامَنوا فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا وَيَومَ يَقومُ الأَشهٰدُ ﴾

یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی مدد زندگانیٴ دنیا میں بھی کریں گے(1) اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے(2) کھڑے ہوں گے.

سورہ غافر کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ يَومَ لا يَنفَعُ الظّٰلِمينَ مَعذِرَتُهُم ۖ وَلَهُمُ اللَّعنَةُ وَلَهُم سوءُ الدّارِ ﴾

جس دن ﻇالموں کو ان کی (عذر) معذرت کچھ نفع نہ دے گی ان کے لیے لعنت ہی ہوگی اور ان کے لیے برا گھر ہو گا.(1)

سورہ غافر کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد ءاتَينا موسَى الهُدىٰ وَأَورَثنا بَنى إِسرٰءيلَ الكِتٰبَ ﴾

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت نامہ عطا فرمایا (1) اور بنو اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا.(2)

سورہ غافر کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ هُدًى وَذِكرىٰ لِأُولِى الأَلبٰبِ ﴾

کہ وه ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لیے.(1)

سورہ غافر کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ فَاصبِر إِنَّ وَعدَ اللَّهِ حَقٌّ وَاستَغفِر لِذَنبِكَ وَسَبِّح بِحَمدِ رَبِّكَ بِالعَشِىِّ وَالإِبكٰرِ ﴾

پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعده بلاشک (وشبہ) سچا ہی ہے تو اپنے گناه کی(1) معافی مانگتا ره اور صبح شام(2) اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا ره.

سورہ غافر کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ يُجٰدِلونَ فى ءايٰتِ اللَّهِ بِغَيرِ سُلطٰنٍ أَتىٰهُم ۙ إِن فى صُدورِهِم إِلّا كِبرٌ ما هُم بِبٰلِغيهِ ۚ فَاستَعِذ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّميعُ البَصيرُ ﴾

جو لوگ باوجود اپنے پاس کسی سند کے نہ ہونے کے آیات الٰہی میں جھگڑا کرتے ہیں ان کے دلوں میں بجز نری بڑائی کے اور کچھ نہیں وه اس تک پہنچنے والے ہی نہیں(1) ، سو تو اللہ کی پناه مانگتا ره بیشک وه پورا سننے واﻻ اور سب سے زیاده دیکھنے واﻻ ہے.

سورہ غافر کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ لَخَلقُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ أَكبَرُ مِن خَلقِ النّاسِ وَلٰكِنَّ أَكثَرَ النّاسِ لا يَعلَمونَ ﴾

آسمان و زمین کی پیدائش یقیناً انسان کی پیدائش سے بہت بڑا کام ہے، لیکن (یہ اور بات ہے کہ) اکثر لوگ بےعلم ہیں.(1)

سورہ غافر کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَما يَستَوِى الأَعمىٰ وَالبَصيرُ وَالَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَلَا المُسيءُ ۚ قَليلًا ما تَتَذَكَّرونَ ﴾

اندھا اور بینا برابر نہیں نہ وه لوگ جو ایمان ﻻئے اور بھلے کام کیے بدکاروں کے (برابر ہیں)(1) ، تم (بہت) کم نصیحت حاصل کر رہے ہو.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 467 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 468 آیات : 8 سے 16 صفحہ : 469 آیات : 17 سے 25 صفحہ : 470 آیات : 26 سے 33 صفحہ : 471 آیات : 34 سے 40 صفحہ : 472 آیات : 41 سے 49 صفحہ : 473 آیات : 50 سے 58 صفحہ : 474 آیات : 59 سے 66 صفحہ : 475 آیات : 67 سے 77 صفحہ : 476 آیات : 78 سے 85