صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (24) از سورہ البقرہ

آیات 154 سے 163 تک

158 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ البقرہ کی آیت (154) کی تفسیر

﴿ وَلا تَقولوا لِمَن يُقتَلُ فى سَبيلِ اللَّهِ أَموٰتٌ ۚ بَل أَحياءٌ وَلٰكِن لا تَشعُرونَ ﴾

اور اللہ تعالیٰ کی راه کے شہیدوں کو مرده مت کہو(1) وه زنده ہیں، لیکن تم نہیں سمجھتے۔

سورہ البقرہ کی آیت (155) کی تفسیر

﴿ وَلَنَبلُوَنَّكُم بِشَيءٍ مِنَ الخَوفِ وَالجوعِ وَنَقصٍ مِنَ الأَموٰلِ وَالأَنفُسِ وَالثَّمَرٰتِ ۗ وَبَشِّرِ الصّٰبِرينَ ﴾

اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے، دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے، مال وجان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیئے۔

سورہ البقرہ کی آیت (156) کی تفسیر

﴿ الَّذينَ إِذا أَصٰبَتهُم مُصيبَةٌ قالوا إِنّا لِلَّهِ وَإِنّا إِلَيهِ رٰجِعونَ ﴾

جنہیں، جب کبھی کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

سورہ البقرہ کی آیت (157) کی تفسیر

﴿ أُولٰئِكَ عَلَيهِم صَلَوٰتٌ مِن رَبِّهِم وَرَحمَةٌ ۖ وَأُولٰئِكَ هُمُ المُهتَدونَ ﴾

ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔(1)

سورہ البقرہ کی آیت (158) کی تفسیر

﴿ ۞ إِنَّ الصَّفا وَالمَروَةَ مِن شَعائِرِ اللَّهِ ۖ فَمَن حَجَّ البَيتَ أَوِ اعتَمَرَ فَلا جُناحَ عَلَيهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِما ۚ وَمَن تَطَوَّعَ خَيرًا فَإِنَّ اللَّهَ شاكِرٌ عَليمٌ ﴾

صفا اور مروه اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں(1) ، اس لئے بیت اللہ کا حج وعمره کرنے والے پر ان کا طواف کرلینے میں بھی کوئی گناه نہیں(2) اپنی خوشی سے بھلائی کرنے والوں کا اللہ قدردان ہے اور انہیں خوب جاننے واﻻ ہے۔

سورہ البقرہ کی آیت (159) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ يَكتُمونَ ما أَنزَلنا مِنَ البَيِّنٰتِ وَالهُدىٰ مِن بَعدِ ما بَيَّنّٰهُ لِلنّاسِ فِى الكِتٰبِ ۙ أُولٰئِكَ يَلعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلعَنُهُمُ اللّٰعِنونَ ﴾

جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کرچکے ہیں، ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے۔(1)

سورہ البقرہ کی آیت (160) کی تفسیر

﴿ إِلَّا الَّذينَ تابوا وَأَصلَحوا وَبَيَّنوا فَأُولٰئِكَ أَتوبُ عَلَيهِم ۚ وَأَنَا التَّوّابُ الرَّحيمُ ﴾

مگر وه لوگ جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور بیان کردیں، تو میں ان کی توبہ قبول کرلیتا ہوں اور میں توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم وکرم کرنے واﻻ ہوں۔

سورہ البقرہ کی آیت (161) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ كَفَروا وَماتوا وَهُم كُفّارٌ أُولٰئِكَ عَلَيهِم لَعنَةُ اللَّهِ وَالمَلٰئِكَةِ وَالنّاسِ أَجمَعينَ ﴾

یقیناً جو کفار اپنے کفر میں ہی مرجائیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔(1)

سورہ البقرہ کی آیت (162) کی تفسیر

﴿ خٰلِدينَ فيها ۖ لا يُخَفَّفُ عَنهُمُ العَذابُ وَلا هُم يُنظَرونَ ﴾

جس میں یہ ہمیشہ رہیں گے، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی۔

سورہ البقرہ کی آیت (163) کی تفسیر

﴿ وَإِلٰهُكُم إِلٰهٌ وٰحِدٌ ۖ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحيمُ ﴾

تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں(1) وه بہت رحم کرنے واﻻ اور بڑا مہربان ہے۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 2 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 3 آیات : 6 سے 16 صفحہ : 4 آیات : 17 سے 24 صفحہ : 5 آیات : 25 سے 29 صفحہ : 6 آیات : 30 سے 37 صفحہ : 7 آیات : 38 سے 48 صفحہ : 8 آیات : 49 سے 57 صفحہ : 9 آیات : 58 سے 61 صفحہ : 10 آیات : 62 سے 69 صفحہ : 11 آیات : 70 سے 76 صفحہ : 12 آیات : 77 سے 83 صفحہ : 13 آیات : 84 سے 88 صفحہ : 14 آیات : 89 سے 93 صفحہ : 15 آیات : 94 سے 101 صفحہ : 16 آیات : 102 سے 105 صفحہ : 17 آیات : 106 سے 112 صفحہ : 18 آیات : 113 سے 119 صفحہ : 19 آیات : 120 سے 126 صفحہ : 20 آیات : 127 سے 134 صفحہ : 21 آیات : 135 سے 141 صفحہ : 22 آیات : 142 سے 145 صفحہ : 23 آیات : 146 سے 153 صفحہ : 24 آیات : 154 سے 163 صفحہ : 25 آیات : 164 سے 169 صفحہ : 26 آیات : 170 سے 176 صفحہ : 27 آیات : 177 سے 181 صفحہ : 28 آیات : 182 سے 186 صفحہ : 29 آیات : 187 سے 190 صفحہ : 30 آیات : 191 سے 196 صفحہ : 31 آیات : 197 سے 202 صفحہ : 32 آیات : 203 سے 210 صفحہ : 33 آیات : 211 سے 215 صفحہ : 34 آیات : 216 سے 219 صفحہ : 35 آیات : 220 سے 224 صفحہ : 36 آیات : 225 سے 230 صفحہ : 37 آیات : 231 سے 233 صفحہ : 38 آیات : 234 سے 237 صفحہ : 39 آیات : 238 سے 245 صفحہ : 40 آیات : 246 سے 248 صفحہ : 41 آیات : 249 سے 252 صفحہ : 42 آیات : 253 سے 256 صفحہ : 43 آیات : 257 سے 259 صفحہ : 44 آیات : 260 سے 264 صفحہ : 45 آیات : 265 سے 269 صفحہ : 46 آیات : 270 سے 274 صفحہ : 47 آیات : 275 سے 281 صفحہ : 48 آیات : 282 سے 282 صفحہ : 49 آیات : 283 سے 286