صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (369) از سورہ الشعراء

آیات 40 سے 60 تک

51 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كانوا هُمُ الغٰلِبينَ ﴾

تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں.

سورہ الشعراء کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا جاءَ السَّحَرَةُ قالوا لِفِرعَونَ أَئِنَّ لَنا لَأَجرًا إِن كُنّا نَحنُ الغٰلِبينَ ﴾

جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟

سورہ الشعراء کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ قالَ نَعَم وَإِنَّكُم إِذًا لَمِنَ المُقَرَّبينَ ﴾

فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے.

سورہ الشعراء کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ قالَ لَهُم موسىٰ أَلقوا ما أَنتُم مُلقونَ ﴾

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ فَأَلقَوا حِبالَهُم وَعِصِيَّهُم وَقالوا بِعِزَّةِ فِرعَونَ إِنّا لَنَحنُ الغٰلِبونَ ﴾

انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ فَأَلقىٰ موسىٰ عَصاهُ فَإِذا هِىَ تَلقَفُ ما يَأفِكونَ ﴾

اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.

سورہ الشعراء کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ فَأُلقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدينَ ﴾

یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

سورہ الشعراء کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ قالوا ءامَنّا بِرَبِّ العٰلَمينَ ﴾

اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.

سورہ الشعراء کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ رَبِّ موسىٰ وَهٰرونَ ﴾

یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.

سورہ الشعراء کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ قالَ ءامَنتُم لَهُ قَبلَ أَن ءاذَنَ لَكُم ۖ إِنَّهُ لَكَبيرُكُمُ الَّذى عَلَّمَكُمُ السِّحرَ فَلَسَوفَ تَعلَمونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيدِيَكُم وَأَرجُلَكُم مِن خِلٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُم أَجمَعينَ ﴾

فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے(1) ، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.(2)

سورہ الشعراء کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ قالوا لا ضَيرَ ۖ إِنّا إِلىٰ رَبِّنا مُنقَلِبونَ ﴾

انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں(1) ، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی.

سورہ الشعراء کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ إِنّا نَطمَعُ أَن يَغفِرَ لَنا رَبُّنا خَطٰيٰنا أَن كُنّا أَوَّلَ المُؤمِنينَ ﴾

اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں(1) ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.

سورہ الشعراء کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ ۞ وَأَوحَينا إِلىٰ موسىٰ أَن أَسرِ بِعِبادى إِنَّكُم مُتَّبَعونَ ﴾

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ فَأَرسَلَ فِرعَونُ فِى المَدائِنِ حٰشِرينَ ﴾

فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا.

سورہ الشعراء کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ إِنَّ هٰؤُلاءِ لَشِرذِمَةٌ قَليلونَ ﴾

کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّهُم لَنا لَغائِظونَ ﴾

اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ وَإِنّا لَجَميعٌ حٰذِرونَ ﴾

اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ فَأَخرَجنٰهُم مِن جَنّٰتٍ وَعُيونٍ ﴾

بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

سورہ الشعراء کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَكُنوزٍ وَمَقامٍ كَريمٍ ﴾

اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ كَذٰلِكَ وَأَورَثنٰها بَنى إِسرٰءيلَ ﴾

اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ فَأَتبَعوهُم مُشرِقينَ ﴾

پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227