صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (372) از سورہ الشعراء

آیات 112 سے 136 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (112) کی تفسیر

﴿ قالَ وَما عِلمى بِما كانوا يَعمَلونَ ﴾

آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟(1)

سورہ الشعراء کی آیت (113) کی تفسیر

﴿ إِن حِسابُهُم إِلّا عَلىٰ رَبّى ۖ لَو تَشعُرونَ ﴾

ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ(1) ہے اگر تمہیں شعور ہو تو.

سورہ الشعراء کی آیت (114) کی تفسیر

﴿ وَما أَنا۠ بِطارِدِ المُؤمِنينَ ﴾

میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (115) کی تفسیر

﴿ إِن أَنا۠ إِلّا نَذيرٌ مُبينٌ ﴾

میں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (116) کی تفسیر

﴿ قالوا لَئِن لَم تَنتَهِ يٰنوحُ لَتَكونَنَّ مِنَ المَرجومينَ ﴾

انہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا.

سورہ الشعراء کی آیت (117) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ إِنَّ قَومى كَذَّبونِ ﴾

آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا.

سورہ الشعراء کی آیت (118) کی تفسیر

﴿ فَافتَح بَينى وَبَينَهُم فَتحًا وَنَجِّنى وَمَن مَعِىَ مِنَ المُؤمِنينَ ﴾

پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.

سورہ الشعراء کی آیت (119) کی تفسیر

﴿ فَأَنجَينٰهُ وَمَن مَعَهُ فِى الفُلكِ المَشحونِ ﴾

چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.

سورہ الشعراء کی آیت (120) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَغرَقنا بَعدُ الباقينَ ﴾

بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (121) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾

یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.

سورہ الشعراء کی آیت (122) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾

اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ.

سورہ الشعراء کی آیت (123) کی تفسیر

﴿ كَذَّبَت عادٌ المُرسَلينَ ﴾

عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (124) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ لَهُم أَخوهُم هودٌ أَلا تَتَّقونَ ﴾

جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود(1) نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟

سورہ الشعراء کی آیت (125) کی تفسیر

﴿ إِنّى لَكُم رَسولٌ أَمينٌ ﴾

میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں.

سورہ الشعراء کی آیت (126) کی تفسیر

﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾

پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو!

سورہ الشعراء کی آیت (127) کی تفسیر

﴿ وَما أَسـَٔلُكُم عَلَيهِ مِن أَجرٍ ۖ إِن أَجرِىَ إِلّا عَلىٰ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ﺛواب تو تمام جہان کے پروردگار کے پاس ہی ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (128) کی تفسیر

﴿ أَتَبنونَ بِكُلِّ ريعٍ ءايَةً تَعبَثونَ ﴾

کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (129) کی تفسیر

﴿ وَتَتَّخِذونَ مَصانِعَ لَعَلَّكُم تَخلُدونَ ﴾

اور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (130) کی تفسیر

﴿ وَإِذا بَطَشتُم بَطَشتُم جَبّارينَ ﴾

اور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (131) کی تفسیر

﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾

اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (132) کی تفسیر

﴿ وَاتَّقُوا الَّذى أَمَدَّكُم بِما تَعلَمونَ ﴾

اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو.

سورہ الشعراء کی آیت (133) کی تفسیر

﴿ أَمَدَّكُم بِأَنعٰمٍ وَبَنينَ ﴾

اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.

سورہ الشعراء کی آیت (134) کی تفسیر

﴿ وَجَنّٰتٍ وَعُيونٍ ﴾

باغات سے اور چشموں سے.

سورہ الشعراء کی آیت (135) کی تفسیر

﴿ إِنّى أَخافُ عَلَيكُم عَذابَ يَومٍ عَظيمٍ ﴾

مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (136) کی تفسیر

﴿ قالوا سَواءٌ عَلَينا أَوَعَظتَ أَم لَم تَكُن مِنَ الوٰعِظينَ ﴾

انہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227