صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الشعراء کی آیت (84) کی تفسیر
﴿ وَاجعَل لى لِسانَ صِدقٍ فِى الءاخِرينَ ﴾
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (85) کی تفسیر
﴿ وَاجعَلنى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعيمِ ﴾
مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے.
سورہ الشعراء کی آیت (86) کی تفسیر
﴿ وَاغفِر لِأَبى إِنَّهُ كانَ مِنَ الضّالّينَ ﴾
اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (87) کی تفسیر
﴿ وَلا تُخزِنى يَومَ يُبعَثونَ ﴾
اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (88) کی تفسیر
﴿ يَومَ لا يَنفَعُ مالٌ وَلا بَنونَ ﴾
جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.
سورہ الشعراء کی آیت (89) کی تفسیر
﴿ إِلّا مَن أَتَى اللَّهَ بِقَلبٍ سَليمٍ ﴾
لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (90) کی تفسیر
﴿ وَأُزلِفَتِ الجَنَّةُ لِلمُتَّقينَ ﴾
اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.
سورہ الشعراء کی آیت (91) کی تفسیر
﴿ وَبُرِّزَتِ الجَحيمُ لِلغاوينَ ﴾
اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (92) کی تفسیر
﴿ وَقيلَ لَهُم أَينَ ما كُنتُم تَعبُدونَ ﴾
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟
سورہ الشعراء کی آیت (93) کی تفسیر
﴿ مِن دونِ اللَّهِ هَل يَنصُرونَكُم أَو يَنتَصِرونَ ﴾
جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے(1) ، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں.(2)
سورہ الشعراء کی آیت (94) کی تفسیر
﴿ فَكُبكِبوا فيها هُم وَالغاوۥنَ ﴾
پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (95) کی تفسیر
﴿ وَجُنودُ إِبليسَ أَجمَعونَ ﴾
اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر(1) بھی، وہاں.
سورہ الشعراء کی آیت (96) کی تفسیر
﴿ قالوا وَهُم فيها يَختَصِمونَ ﴾
آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے.
سورہ الشعراء کی آیت (97) کی تفسیر
﴿ تَاللَّهِ إِن كُنّا لَفى ضَلٰلٍ مُبينٍ ﴾
کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے.
سورہ الشعراء کی آیت (98) کی تفسیر
﴿ إِذ نُسَوّيكُم بِرَبِّ العٰلَمينَ ﴾
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (99) کی تفسیر
﴿ وَما أَضَلَّنا إِلَّا المُجرِمونَ ﴾
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (100) کی تفسیر
﴿ فَما لَنا مِن شٰفِعينَ ﴾
اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.
سورہ الشعراء کی آیت (101) کی تفسیر
﴿ وَلا صَديقٍ حَميمٍ ﴾
اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (102) کی تفسیر
﴿ فَلَو أَنَّ لَنا كَرَّةً فَنَكونَ مِنَ المُؤمِنينَ ﴾
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (103) کی تفسیر
﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾
یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے(1) ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں.(2)
سورہ الشعراء کی آیت (104) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾
یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.
سورہ الشعراء کی آیت (105) کی تفسیر
﴿ كَذَّبَت قَومُ نوحٍ المُرسَلينَ ﴾
قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (106) کی تفسیر
﴿ إِذ قالَ لَهُم أَخوهُم نوحٌ أَلا تَتَّقونَ ﴾
جبکہ ان کے بھائی(1) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!
سورہ الشعراء کی آیت (107) کی تفسیر
﴿ إِنّى لَكُم رَسولٌ أَمينٌ ﴾
سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (108) کی تفسیر
﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾
پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (109) کی تفسیر
﴿ وَما أَسـَٔلُكُم عَلَيهِ مِن أَجرٍ ۖ إِن أَجرِىَ إِلّا عَلىٰ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾
میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (110) کی تفسیر
﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾
پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (111) کی تفسیر
﴿ ۞ قالوا أَنُؤمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الأَرذَلونَ ﴾
قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔