صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (370) از سورہ الشعراء

آیات 61 سے 83 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا تَرٰءَا الجَمعانِ قالَ أَصحٰبُ موسىٰ إِنّا لَمُدرَكونَ ﴾

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ قالَ كَلّا ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبّى سَيَهدينِ ﴾

موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ فَأَوحَينا إِلىٰ موسىٰ أَنِ اضرِب بِعَصاكَ البَحرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكانَ كُلُّ فِرقٍ كَالطَّودِ العَظيمِ ﴾

ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار(1) ، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.(2)

سورہ الشعراء کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ وَأَزلَفنا ثَمَّ الءاخَرينَ ﴾

اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (65) کی تفسیر

﴿ وَأَنجَينا موسىٰ وَمَن مَعَهُ أَجمَعينَ ﴾

اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی.

سورہ الشعراء کی آیت (66) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَغرَقنَا الءاخَرينَ ﴾

پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾

یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾

اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

سورہ الشعراء کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ وَاتلُ عَلَيهِم نَبَأَ إِبرٰهيمَ ﴾

انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.

سورہ الشعراء کی آیت (70) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ لِأَبيهِ وَقَومِهِ ما تَعبُدونَ ﴾

جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

سورہ الشعراء کی آیت (71) کی تفسیر

﴿ قالوا نَعبُدُ أَصنامًا فَنَظَلُّ لَها عٰكِفينَ ﴾

انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (72) کی تفسیر

﴿ قالَ هَل يَسمَعونَكُم إِذ تَدعونَ ﴾

آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟

سورہ الشعراء کی آیت (73) کی تفسیر

﴿ أَو يَنفَعونَكُم أَو يَضُرّونَ ﴾

یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ قالوا بَل وَجَدنا ءاباءَنا كَذٰلِكَ يَفعَلونَ ﴾

انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ قالَ أَفَرَءَيتُم ما كُنتُم تَعبُدونَ ﴾

آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی(1) ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.

سورہ الشعراء کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ أَنتُم وَءاباؤُكُمُ الأَقدَمونَ ﴾

تم اور تمہارے اگلے باپ دادا.

سورہ الشعراء کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ فَإِنَّهُم عَدُوٌّ لى إِلّا رَبَّ العٰلَمينَ ﴾

وه سب میرے دشمن ہیں.(1) بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.(2)

سورہ الشعراء کی آیت (78) کی تفسیر

﴿ الَّذى خَلَقَنى فَهُوَ يَهدينِ ﴾

جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ وَالَّذى هُوَ يُطعِمُنى وَيَسقينِ ﴾

وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ وَإِذا مَرِضتُ فَهُوَ يَشفينِ ﴾

اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ وَالَّذى يُميتُنى ثُمَّ يُحيينِ ﴾

اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا

سورہ الشعراء کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ وَالَّذى أَطمَعُ أَن يَغفِرَ لى خَطيـَٔتى يَومَ الدّينِ ﴾

اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ رَبِّ هَب لى حُكمًا وَأَلحِقنى بِالصّٰلِحينَ ﴾

اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ(1) عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227