صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (160) از سورہ الاعراف

آیات 74 سے 81 تک

129 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الاعراف کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ وَاذكُروا إِذ جَعَلَكُم خُلَفاءَ مِن بَعدِ عادٍ وَبَوَّأَكُم فِى الأَرضِ تَتَّخِذونَ مِن سُهولِها قُصورًا وَتَنحِتونَ الجِبالَ بُيوتًا ۖ فَاذكُروا ءالاءَ اللَّهِ وَلا تَعثَوا فِى الأَرضِ مُفسِدينَ ﴾

اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو(1) اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو(2)، سو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ۔(3)

سورہ الاعراف کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ قالَ المَلَأُ الَّذينَ استَكبَروا مِن قَومِهِ لِلَّذينَ استُضعِفوا لِمَن ءامَنَ مِنهُم أَتَعلَمونَ أَنَّ صٰلِحًا مُرسَلٌ مِن رَبِّهِ ۚ قالوا إِنّا بِما أُرسِلَ بِهِ مُؤمِنونَ ﴾

ان کی قوم میں جو متکبر سردار تھے انہوں نے غریب لوگوں سے جو کہ ان میں سے ایمان لے آئے تھے پوچھا، کیا تم کواس بات کا یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام) اپنے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بےشک ہم تو اس پر پورا یقین رکھتے ہیں جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے۔(1)

سورہ الاعراف کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ قالَ الَّذينَ استَكبَروا إِنّا بِالَّذى ءامَنتُم بِهِ كٰفِرونَ ﴾

وه متکبر لوگ کہنے لگے کہ تم جس بات پر یقین ﻻئے ہوئے ہو، ہم تو اس کے منکر ہیں۔(1)

سورہ الاعراف کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ فَعَقَرُوا النّاقَةَ وَعَتَوا عَن أَمرِ رَبِّهِم وَقالوا يٰصٰلِحُ ائتِنا بِما تَعِدُنا إِن كُنتَ مِنَ المُرسَلينَ ﴾

پس انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈاﻻ اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ اے صالح! جس کی آپ ہم کو دھمکی دیتے تھے اس کو منگوائیے اگر آپ پیغمبر ہیں۔

سورہ الاعراف کی آیت (78) کی تفسیر

﴿ فَأَخَذَتهُمُ الرَّجفَةُ فَأَصبَحوا فى دارِهِم جٰثِمينَ ﴾

پس ان کو زلزلہ نے آپکڑا(1) اور وه اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے ره گئے۔

سورہ الاعراف کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ فَتَوَلّىٰ عَنهُم وَقالَ يٰقَومِ لَقَد أَبلَغتُكُم رِسالَةَ رَبّى وَنَصَحتُ لَكُم وَلٰكِن لا تُحِبّونَ النّٰصِحينَ ﴾

اس وقت (صالح علیہ السلام) ان سے منھ موڑ کر چلے، اور فرمانے لگے(1) کہ اے میری قوم! میں نے تو تم کو اپنے پروردگار کا حکم پہنچادیا تھا اور میں نے تمہاری خیرخواہی کی لیکن تم لوگ خیرخواہوں کو پسند نہیں کرتے۔

سورہ الاعراف کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ وَلوطًا إِذ قالَ لِقَومِهِ أَتَأتونَ الفٰحِشَةَ ما سَبَقَكُم بِها مِن أَحَدٍ مِنَ العٰلَمينَ ﴾

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھیجا(1) جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم ایسا فحش کام کرتے ہو جس کو تم سے پہلے کسی نے دنیا جہان والوں میں سے نہیں کیا۔

سورہ الاعراف کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ إِنَّكُم لَتَأتونَ الرِّجالَ شَهوَةً مِن دونِ النِّساءِ ۚ بَل أَنتُم قَومٌ مُسرِفونَ ﴾

تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو(1) عورتوں کو چھوڑ کر(2)، بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو۔(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 151 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 152 آیات : 12 سے 22 صفحہ : 153 آیات : 23 سے 30 صفحہ : 154 آیات : 31 سے 37 صفحہ : 155 آیات : 38 سے 43 صفحہ : 156 آیات : 44 سے 51 صفحہ : 157 آیات : 52 سے 57 صفحہ : 158 آیات : 58 سے 67 صفحہ : 159 آیات : 68 سے 73 صفحہ : 160 آیات : 74 سے 81 صفحہ : 161 آیات : 82 سے 87 صفحہ : 162 آیات : 88 سے 95 صفحہ : 163 آیات : 96 سے 104 صفحہ : 164 آیات : 105 سے 120 صفحہ : 165 آیات : 121 سے 130 صفحہ : 166 آیات : 131 سے 137 صفحہ : 167 آیات : 138 سے 143 صفحہ : 168 آیات : 144 سے 149 صفحہ : 169 آیات : 150 سے 155 صفحہ : 170 آیات : 156 سے 159 صفحہ : 171 آیات : 160 سے 163 صفحہ : 172 آیات : 164 سے 170 صفحہ : 173 آیات : 171 سے 178 صفحہ : 174 آیات : 179 سے 187 صفحہ : 175 آیات : 188 سے 195 صفحہ : 176 آیات : 196 سے 206